Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 03 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈرامہ ’ ارطغرل غازی‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان کون ہیں …؟

ویب ڈیسک هفته 09 مئی 2020
ڈرامہ ’ ارطغرل غازی‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان کون ہیں …؟

اس ڈرامے میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی حلیمہ سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ان کے کردار کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’ارطغرل غازی‘ کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا اور انہوں نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی ویڈیو میں ’ ارطغرل غازی‘ کو نشر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لازم ہوگیا تھا کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے تاکہ پاکستان کی نئی نسل اپنی تاریخ سے وابستہ ہو۔

خیال رہے کہ مذکورہ ڈرامے کو ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اور اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

پاکستان میں جہاں ترکش ڈرامہ سیریل رطغل غازی کی مقبولیت کے ڈنکے بج رہے ہیں تو وہیں سیریل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلجیک نے بھی سب کو اپنے حسن کو دیوانہ بنایا ہوا ہے

حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ ایسرا بلجیک کی خوبصورتی اور شاندار پرفارمنس کو بے حد سراہا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی کہانیاں بھی منسوب کی جارہی ہے۔

سیریل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ایسرا کی پاکستان میں مقبولیت میں بھی روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔ 14 اکتوبر 1992 کو انقرہ میں ہونے والی ایسرا کو شمار ترکی کی مقبول اداکارائوں میں ہوتا ہے اور انہیں “ارطغرل غازی” سے بے پناہ شہرت ملی۔

(1715 بار دیکھا گیا)

تبصرے