Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شہری جان بوجھ کر خود کو کورونا لگوا سکتے ہیں، امریکی حکام

ویب ڈیسک جمعه 08 مئی 2020
شہری جان بوجھ کر خود کو کورونا لگوا سکتے ہیں، امریکی حکام

امریکا میں لاک ڈاون اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ سے لوگ قوتِ مدافعت کے حصول کے لیے جان بوجھ کر خود کو کورونا وائرس لگوانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق صحت عامہ کے حکام کا کہنا تھا کہ لوگ کورونا وائرس لگوانے کے لیے خصوصی پارٹیز کا اہتمام کر سکتے ہیں۔امریکا میں اس طرح کا رجحان پہلے ہی موجود ہے کہ لوگ خود کورونا وائرس لگوانے کی کوشش کریں تاکہ وہ اپنے اندر قوتِ مدافعت پیدا کر سکیں۔حکام کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کی نشاندہی ہوئی ہے جنہیں کورونا سماجی تقریب سے لگا ہے ، لیکن فی الحال ایسے کوئی شواہد نہیں کہ یہ تقریب خاص طور پر کورونا وائرس لگوانے کے لیے منعقد کی گئی ہوں۔واضح رہے کہ امریکا میں چکن پاکس کی ویکسین آنے سے پہلے چکن پاکس پارٹیز کا اہتمام کیا جاتا تھا تاکہ جان بوجھ کر جراثیم کا سامنا کیا جا سکے ۔

(58 بار دیکھا گیا)

تبصرے