Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 03 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورونا کے پاکستان کرکٹ پر بھی منفی اثرات

قومی نیوز جمعرات 23 اپریل 2020
کورونا کے پاکستان کرکٹ پر بھی منفی اثرات

لاہور ….. کرونا وائرس کے باعث پاکستان کا دورہ نیدر لینڈز غیر معینہ مدت تک کےلیے ملتوی ہوگیا۔

نیدر لینڈز کی حکومت کی جانب سے یکم ستمبر تک تمام ایونٹس پر پابندی کے بعد پاکستان کا دورہ ملتوی کیا گیا۔پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز جولائی میں شیڈول تھی۔

کرونا وائرس خدا کا عذاب ہے، برطانوی پادری

چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ دورہ ملتوی ہونے پر افسوس ہے لیکن کوئی بھی میچ یا سیریز جان سے بڑھ کر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کےخلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچز جبکہ انگلینڈ کےساتھ 3 ٹیسٹ میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کا شیدول برقرار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کرونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ کے سیمی اور فائنل میچز بھی ملتوی ہوچکے ہیں۔

(2026 بار دیکھا گیا)

تبصرے