Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 05 اپریل 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سینئر افسران اور محکمہ جاتی سربراہان غائب

قومی نیوز هفته 21 مارچ 2020
سینئر افسران اور محکمہ جاتی سربراہان غائب

کراچی (قومی اخبارنیوز) وزیراعلیٰ سندھ کے واضح احکامات اور اعلان کے باوجود کچھ محکموں کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری نھیں کیا گیاجس سے ملازمین میں خوف وہراس پایا جاتا ہے ، سر فہرست لوکل گورنمنٹ کے زیرِ انتظام آ نے والے محکمے شامل ہیں

بلدیہ عظمی کراچی ،ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن، واٹر بورڈ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی،کے ڈی اے، ڈسٹرکٹ کونسل اور دیگر محکمے جمعرات اور جمعہ کے روز کھلے رکھے گئے، جس سے ملازمین میں خوف وہراس پھیل گیا

کراچی میں افراتفری اور ہڑتال جیسا ماحول

ملازمین کے خاندان بھی سندھ حکومت کے اس فیصلے پر حیران اور پریشان ہیں کہ کیا کرونا وائرس محکمے دیکھ کر فیصلے کریگا کہ کن کن محکموں کے ملازمین کو متاثر کرنا ہے جمعرات اور جمعہ کو بلدیہ عظمی کراچی اور میونسپل کارپوریشن کے دفاتر کھلے ضرور لیکن ان میں کوئی کام نہیں ہوا اور افسران و ملازمین بلا وجہ اپنا ڈیوٹی کا مقررہ وقت پورا کرتے نظر آ ئے

میئر کراچی وسیم اختر ،ڈسٹرکٹ کے چئیرمین، منتخب بلدیاتی نمائندوں نے دفاتر کا رخ نہیں کیا، اور سینئر افسران اور متعدد محکمہ جاتی سربراہان بھی دفاتر سے غائب رہے، ان دفاتر میں پبلک ڈیلنگ پہلے سے ہی معطل ہے

کورونا سے بچ گئے تو ذہنی بیماری پکڑ لے گی

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باوجود بلدیاتی ملازمین کو دفاتر بلانا کہاں کی دانشمندی ہے، افسران و ملازمین کے خاندانوں کے افراد نے وزیراعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے اپیل کی ہے کہ حکومت کے دیگر25 محکموں کی طرح لوکل گورنمنٹ کے ان محکموں کو بھی فوری بند رکھنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

(501 بار دیکھا گیا)

تبصرے