Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 31 مئی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورونا بحران دوسری جنگ عظیم سے بھی بڑا ہو سکتا ہے

قومی نیوز جمعرات 19 مارچ 2020
کورونا بحران دوسری جنگ عظیم سے بھی بڑا ہو سکتا ہے

کراچی/ واشنگٹن / میلان (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی 2 اموات ہوگئیں ،دونوں ہلاکتیں صوبہ خیبرپختونخوا میں جس میں سے ایک مردان اور دوسری پشاور میں ہوئی جبکہ کورونا وائرس کے مزید 67 کیسز سامنے آ نے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 304 ہوگئی ہے۔

سندھ میں 208، پنجاب 28، بلوچستان 23، پختونخوا 19، اسلام آ باد 2، گلگت بلتستان 15،آزاد کشمیر میں کورونا کے کیسز ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس دنیا کے 167ممالک تک پھیل گیا، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 2 لاکھ 16 ہزار افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں

کورونا نے روایتیں اور عادات بدل ڈالیں

اٹلی میں صورتحال بدترین ہو گئی، ایک روز میں مزید 345 افراد ہلاک ہوگئے، اسپین میں بھی 191 افراد ہلاک ، بلجیم میں شٹ ڈاﺅن کردیا گیا جبکہ یورپ میں ہلاکتیں ایشیاءسے بڑھ گئیں، فلپائن کو آ فت زدہ قرار دیدیا گیا ہے ، ایران میں بھی ایک ہی روز 135 افراد ہلاک ہوگئے تاہم 103 سالہ خاتون کورونا وائرس سے بچ کر صحت یاب ہوگئیں

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہونگے۔بھارت میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد تین ہوگئی اور ملک میںنئی پابندیاں لگا دی گئی ہیں، یورپ اور امریکا کینیڈا کی سرحدیں سیل ہوگئیں

امریکا میں صورتحال سنگین ہوگئی اور اس کی 50ریاستیں وائرس سے متاثر ہیں ٹرمپ کا امدادی پیکیج دس کھرب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے اور ہر امریکی شہری کو ایک ہزار ڈالر اس کے گھر پر بھجوائے جائیں گے جبکہ عالمی طاقتوں نے ہزاروں ارب ڈالر وائرس سے نمٹنے کیلئے مختص کردیئے ہیں۔

سری لنکا میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ، ملائیشیا میں مذہبی اجتماع جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر یورپ اور چین کی سربراہ ملاقات بھی منسوخ کردی گئی۔ فرانسیسی حکومت کے اعداد وشمار کے مطابق 264 اموات ریکارڈ کی گئیں ، جو پہلے دن کے مقابلے 89آ فیصد زیادہ ہیں ، جن میں 65آ سال سے کم عمر کے افراد ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے جس سے نہ صرف عالمی معیشت کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں بلکہ ہلاکتوں کی تعداد اور نقصانات کا موازنہ دوسری جنگ عظیم میں ہونے والے نقصانات سے بھی کیا جا رہا ہے۔

امریکی ٹی وی سی این بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی خوف، ہلاکتیں اور نقصانات اور پریشانی دوسری جنگ عظیم اور 9/11 کے بعد کی صورتحال سے بھی زیادہ ہے۔ رپورٹ میں نام ظاہر نہ کرنے والے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حالات اور بحران بھیانک روپ اختیار کر سکتے ہیں۔

کراچی میں عوام راشن پر ٹوٹ پڑے،ریکارڈ خریداری

پروگرام میں موازنہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ صرف امریکا میں مرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ تک جا سکتی ہے۔ مارننگ شو پروگرام کے میزبان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت ناقد جوئی اسکاربرو کا کہنا تھا کہ یہ تعداد پہلی جنگ عظیم، دوسری جنگ عظیم اور ویتنام جنگ میں مرنے والے امریکیوں کی مجموعی تعداد کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اِس وقت وائٹ ہاﺅس آ نے والے حالات سے مقابلے کیلئے اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے لیکن ساتھ میں خوفزدہ بھی ہے، صورتحال اس لحاظ سے بھی عجیب ہے کہ امریکا نے اس کا مقابلہ پہلے کبھی نہیں کیا کیونکہ یہ کوئی جنگ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وائٹ ہاﺅس کے اندر کا ماحول انتہائی سنجیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال بہت سنگین ہے کیونکہ سینٹر فار ڈزیز کنٹرول (سی ڈی سی) اور نجی کمپنیوں نے ڈاکٹروں کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے کٹس مناسب تعداد میں فراہم نہیں کیں، امریکی صدر نے اس صورتحال میں ملک کو لاک ڈاﺅن تو کر دیا ہے لیکن حالات ایسے ہیں جیسے اندھیرے میں خطرے کی نشاندہی کیلئے سیٹیاں بجائی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ، شعلہ بیان رہنما، مصنف اور معروف سماجی کارکن جارج گیلوے کا کہنا ہے کہ کورونا جیسا ایک اور وائرس آ یا تو اس سے عالمی سرمایہ دارانہ نظام کی بقا کو خطرات لاحق ہو جائیں گے۔

(1570 بار دیکھا گیا)

تبصرے