Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 06  اگست 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورونا نے پاکستان سپر لیگ منسوخ کردی

قومی نیوز منگل 17 مارچ 2020
کورونا نے پاکستان سپر لیگ منسوخ کردی

لاہور… پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔لاہور میں پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کا اجلاس ہوا۔ پی سی بی نے فرنچائزز مالکان سے مشاورت کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

پی سی بی نے براڈ کاسٹنگ ٹیم کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی وجہ سے مزید نہیں کھیلنا چاہتی۔

پاکستانی کرکٹرز پریشان ، کمروں تک محدود

قبل ازیں کورونا وائرس کے پیش نظر فلائٹ آپریشن بند ہونے کے ڈرسے پی ایس ایل میں شامل 10 غیرملکی کھلاڑی اور ایک کوچ اپنے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل فائیو میں میچز میں تماشائیوں کی تعداد بھی بہت مایوس کن رہی اور ایونٹ کا رنگ پھیکا پڑنے لگا۔

بعدازاں پی ایس ایل کے میچز کو تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب حتمی طور پر ایونٹ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

(4112 بار دیکھا گیا)

تبصرے