Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 05 اپریل 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

برطانیہ میں کوروناسے 5 لاکھ اموات کا خدشہ

قومی نیوز منگل 17 مارچ 2020
برطانیہ میں کوروناسے 5 لاکھ اموات کا خدشہ

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ برطانیہ کورونا وائرس کی وبا سے اگلے سال تک متاثر رہے گا 80 فی صد آ بادی لپیٹ میں آ نے کا خدشہ ہے جس کے باعث 79 لاکھ افراد اسپتالوں میں داخل ہوسکتے ہیں۔

گارجیئن کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز کے سینیئر حکام کو دی گئی ایک خفیہ بریفینگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2021 تک وبا کے جاری رہنے کی صورت میں کورونا وائرس برطانیہ کی 80 فی صد آ بادی کو متاثر کرسکتا ہے۔

اخبار کا دعویٰ ہے کہ اسے ملنے والی دستاویز کے مطابق وائرس کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے تسلیم کیا ہے کہ یہ وبا آ ئندہ 12 ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔

کراچی میں عوام راشن پر ٹوٹ پڑے،ریکارڈ خریداری

برطانیہ کے چیف میڈٰیکل ایڈوائزر پروفیسر کرس وہٹی ماضی میں تسلیم کرچکے ہیں کہ حالات بدترین صورت اختیار کرگئے تو اس صورت میں آ بادی کی اکثریت اس سے متاثر ہوگی تاہم بریفنگ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ہر پانچ میں سے چار افراد کورونا سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

اخبار کے مطابق دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وبا عروج پر پہنچنے کے ایک ماہ کے دوران اہم ذمے داریاں ادا کرنے والی افرادی قوت کے 5 سے 50 لاکھ افراد کے بیمار پڑنے کا خدشہ ہے۔ اس افرادی قوت میں نیشنل ہیلتھ سروس کے 10 اور سوشل کیئر کے عملے کے 15 لاکھ افراد بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ لیبارٹریز پر دباﺅ کے باعث صرف زیادہ خراب طبیعت والے افراد، کیئر ہومز اور قیدیوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ یہ دباﺅ اس قدر زیادہ ہے کہ بغیر کسی واضح علامات کے طبی عملے کے ٹیسٹ بھی نہیں کیے جائیں گے۔

برطانیہ میں کورونا کی روک تھام کے لیے قومی حکمت عملی کی تیاری میں شریک این ایچ ایس کے سنییئر اہلکار نے اخبار کو بتایا کہ اگر وائرس نے 80 فیصد آ بادی کو لپیٹ میں لے لیا تو مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔

بریفینگ میں آ ئندہ 10 سے 14 ہفتوں کو انتہائی اہم قراردیا گیا ہے تاہم وبا کے اثرات اگلے برس تک باقی رہنے کے اعتراف سے یہ امیدیں بھی مدھم پڑ گئی ہیں کہ گرم موسم وائرس کے اثرات کو کم کردے گا۔

ماہرین چوہوں سے ایڈز ختم کرنے میں کامیاب

برطانیہ میں کورونا سے 50 ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور1543کیس رپورٹ ہوچکے ہیں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے عوام سے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے اور سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ خاص طور پر 70 برس سے زائد عمر کے افراد، حاملہ خواتین اور صحت کے مسائل سے دوچار افراد کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(601 بار دیکھا گیا)

تبصرے