Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 08 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورونا چھٹیاں،طلباء خوش، والدین پریشان

قومی نیوز جمعه 13 مارچ 2020
کورونا چھٹیاں،طلباء خوش، والدین پریشان

کراچی (رپورٹ O صا بر علی) کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالے سے حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ مزید ڈھائی ماہ کیلئے اسکولوں کی چھٹیاں کردی گئیں۔

اسکولوں کی چھٹیوں سے جہاں ایک جانب بچے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیںتو دوسری جانب والدین پریشان ہیں کہ ان کے بچوں کی تعلیم کا کیا ہوگا

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے 2 مارچ سے ہی اسکول بند کردیئے تھے اور اب مزید ڈھائی ماہ کی بندش کے نتیجے میں اسکول تین ماہ تک بند رہیں گے اس عرصہ میں جہاں بچوں کی تعلیم متاثر ہوگی ۔

زبان پر انگلی لگا کر نوٹ گننا نقصان دہ ہوسکتا ہے

وہیں والدین یہ سوال بھی کررہے ہیں کہ کیا ان تین ماہ کی فیس بھی نہیں لی جائے گی‘ والدین کا کہنا ہے کہ جب بچے اسکول ہی نہیں جائیں گے توپھر تین ماہ کی فیس لینے کا کیا جواز ہے ۔

دوسری جانب 30 مئی تک اسکولوں کی بندش سے ماہ رمضان المبارک بھی بچوں کی تعطیل میں گزرے گا ‘ جس سے بچے اور والدین دونوں میں ایک خوشگوار کیفیت پائی جاتی ہے ۔

(3055 بار دیکھا گیا)

تبصرے