Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 05 اپریل 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں پی ایس ایل کا پھر آغاز

قومی نیوز جمعرات 12 مارچ 2020
کراچی میں پی ایس ایل کا پھر آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں کورونا وائرس کے خد شات کے باوجود کراچی میں پاکستان سپر لیگ کرکٹ کا میلہ آج سے دوبارہ شروع ہورہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت سندھ نے تماشائیوں کو حفاظتی انتظامات کی خصوصی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

شائقین میں روایتی حریفوں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کے لئے جوش وخروش عروج پرہے۔لاہورمیں بین ڈنگ کے لاٹھی چارج کی وجہ سے کراچی کو لاہور نے شکست دی تھی اب کراچی اپنے ہوم گراونڈ پر بدلہ لینے کے لئے بے چین ہے۔

چمچماتی ٹرافی پی ایس ایل ٹیموں کی منتظر

یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے۔میچ میں فتح ، کراچی کنگز اور لاہور قلندرزدونوں ٹیموں کے لیے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات روشن کردے گی۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ جس طرح لاہور کھیل رہا ہے، اچھا کم بیک کیا ہے۔ لاہور اور کراچی کا ٹیم کامبی نیشن کافی اچھا ہوگیا ہے۔

بین ڈنک جیسا کھیلا ایسا کم دیکھنے کو ملتا ہے۔کوشش کریں گے کہ جو پلان بنایا اس پرعملدرآ مد کریں۔ہوم گراونڈ کا پریشر نہیں ، کھلاڑی پرجوش ہیں صرف بین ڈنک نہیں، فخر ہے ، حفیظ ہے ، کوئی بھی کبھی بھی چل سکتا ہے۔ ہیلز اور چیڈوک نے اچھا کھیلا لیکن پھر بھی ہم ہارگئے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی میں کوئی بھی پلیئر ایک اننگز بدل سکتا ہے۔ صرف بین ڈنک نہیں ، تمام کھلاڑیوں کیلئے پلان بنائے ہیں۔عامر یامن ان فٹ نہ ہوتا تو شائد نتیجہ مختلف ہوتا۔جس طرح کی صورتحال ہے کچھ نہیں کہہ سکتے کون ٹاپ پر ہوگا اور کون آ وٹ، اب جو ٹیم تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھائے گی اور آ گے جائے گی۔

پہلے کوالیفائی کرلیں پھر ٹاپ ٹو کا سوچیں گے۔لاہور کا مومینٹم اچھا ہے اسکو توڑنا پڑے گا۔ ہمیشہ اندازہ تھا کہ لاہور تگڑی ٹیم ہے، ابھی کراچی نے بھی اپنا مکمل اے گیم نہیں کھیلا ، ہم اپنا بی گیم ہی کھیل رہے ہیںاتوار کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آ ئیں تھیں، جہاں میزبان ٹیم نے بین ڈنک کی برق رفتار اننگز کی بدولت 188 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

کوئٹہ نے اسلام آ باد کو شکست دے دی

کراچی کنگز کے خلاف پہلے لیگ میچ میں کامیابی کے بعد پشاور زلمی کو شکست دینے والی لاہور قلندرز کی ٹیم فی الحال 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ دوسری طرف کراچی کنگز 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے تاہم میزبان ٹیم کو اپنے ہوم گراﺅنڈ پر ابھی مزید تین میچز کھیلنے ہیں۔

(1406 بار دیکھا گیا)

تبصرے