Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 02 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ دونوں صدر بن گئے

قومی نیوز منگل 10 مارچ 2020
اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ دونوں صدر بن گئے

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے دو سیاستدانوں، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے دو الگ تقریبات میں ملک کے صدر کا حلف اٹھا لیا ہے۔دونوں صدارتی انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ کرتے ہیں،تاہم افغان الیکشن کمیشن نے انتخابات میں اشرف غنی کو کامیاب قرار دیا ہے جنہوں حلف اٹھاتے ہی طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردیا۔

دوسرے صداتی امیدوار اور گذشتہ دور کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے خود کو ملک کا صدر قرار دیا اور کابل کے صدارتی محل کے قریب ہی واقع اپنے دفتر میں حلف اٹھالیا۔

ڈالر 6 روپے سستا ہوگا،کریڈٹ سوئس کا دعویٰ

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے صدارتی محل میں نومنتخب صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں دھماکوں کی آ واز سنی گئی جس کی وجہ سے نومنتخب افغان صدر نے کچھ دیر کے لیے اپنی تقریر روک دی۔تاہم دو دھماکوں کی آ واز آ نے کے بعد صدر اشرف غنی نے اپنا خطاب جاری رکھا اور حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہ میں نے بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی ہے، میرا سینہ افغان عوام پر قربان ہونے کے لیے حاضر ہے۔

یہ کہنے کے بعد وہ اپنی تحریر شدہ تقریر کے بقیہ حصہ کے جانب بڑھ گئے۔قبل ازیں اشرف غنی نے دوسری مدت کے لیے افغانستان کے صدر کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ طالبان کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کا طریقہ کار طے پاگیا ہے اور اس حوالے سے صدارتی فرمان جاری کردیا جائے گا۔

(3816 بار دیکھا گیا)

تبصرے