Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 05 اپریل 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورونا نے روایتیں اور عادات بدل ڈالیں

قومی نیوز هفته 07 مارچ 2020
کورونا نے روایتیں اور عادات بدل ڈالیں

پیرس (ویب ڈیسک )کرونا وائرس نے دنیا بھر میں عام عادات پر بھی اثر انداز ہورہا ہے اور اس نے عادات کو بدل دیا ہے،لوگ ہاتھ ملانے سے گریز کررہے ہیں،چین ،فرانس،جرمنی ،ایران ،امارات سمیت دیگر ممالک میں ہاتھ ملانے ، بوسہ لینے پر پابندی عائد کی ہے۔

کرونا وائرس کا خطرہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ لوگ اپنی روایتیں اور عادات بدلنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ گھر، دفاتر اور عبادت گاہوں میں بھی لوگ دوسروں سے ملنے میں احتیاط برت رہے ہیں تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکے۔

ڈالرز بھی کورونا پھیلانے کی وجہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بڑے بڑے سرخ رنگ کے ہورڈنگز لگائے گئے ہیں جن پر درج ہے کہ لوگوں سے ہاتھ نہ ملائیں۔ بلکہ اپنے ہاتھوں کو آ پس میں باندھ کر لوگوں کو تعظیم دیں۔

دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی ہاتھ ملانے کا رواج عام ہے جب کہ خواتین ایک دوسرے سے ملتے وقت گال پر بوسہ دے کر یا گال سے گال ٹکرا کر خوش آ مدید کہتی ہیں۔ لیکن اب فرانس کے اخبارات ان تجاویزسے بھرے ہوئے ہیں کہ لوگ اپنی ان عادات کو تبدیل کریں۔

(995 بار دیکھا گیا)

تبصرے