Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 05 اپریل 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مسافر جہاز کا ٹکٹ واپس کرنے لگے

قومی نیوز بدھ 04 مارچ 2020
مسافر جہاز کا ٹکٹ واپس کرنے لگے

کراچی ،برسلز (ویب ڈیسک) یورپ میں فضائی سفر کرنے والے مسافروں نے اپنے خریدے ہوئے ٹکٹ واپس کرنا شروع کر دیئے۔ IATA کے مطابق جن مسافروں نے ان دنوں کیلئے ٹکٹ خرید رکھے تھے ان میں سے آ دھے مسافر وائرس کے خوف سے اپنے ٹکٹ واپس کر رہے ہیں اور اس کیلئے کی گئی ادائیگی واپس مانگ رہے ہیں۔

ایاٹاکے مطابق ایک ائیر لائن نے انہیں بتایا اس کی بکنگ میں ایک سو فیصد کمی آ گئی ہے اور کوئی اس سے اٹلی کے سفر کے لئے ٹکٹ کی خریداری نہیں کر رہا۔ دوسری جانب ایاٹانے دنیا بھر کے ائیرپورٹ ٹریفک ریگولیٹرز سے رابطہ کر کے ان سے ائیرپورٹ سلاٹ ریگولیشنز پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔

ان قوانین کے مطابق ائیر لائنز جس ائیر پورٹ پر بھی جاتی ہیں انہیں وہاں تب مناسب جگہ ملتی ہے اگر وہ اس جگہ کا کم از کم 80 فیصد استعمال کریں۔ ایران کے 23 اراکین پارلیمنٹ اور ایمرجینسی میڈیکل سروس کے سربراہ کورونا وائرس سے کا شکار ہوگئے۔

چین میں کورونا سے مزید 98 ہلاکتیں

بی بی سی فارسی کے مطابق ایران کے 290 اراکین پارلیمنٹ میں سے 23 کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ چین کے بجائے دنیا کے دیگر ممالک میں کورونا کے نئے کیسز اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی جانب سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے 2 ہزار 566 نئے کیسز سامنے آ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 155 ہوگئی جبکہ 92 ہزار 722 ہوگئی، چین میں مزید 31 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے جس کے بعد چین میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 943 ہوگئی

اٹلی میں صحت کے ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے دنیا کو ویکسین کا انتظار نہیں کرنا چاہئے بلکہ قرنطینہ کے اقدامات کی کڑوی نگلنا ہوگی، اٹلی کے شہر میلان میں بائیومیڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ مسیمو گیلی نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوگی اگر ویکسین اپریل تک تیار ہوجائے تاہم میرے خیال میں ہم ویکسین سے کورونا کا پھیلاو نہیں روک پائیں گے، یہ ویکسین مستقبل قریب میں جلد تیار ہونے کی امید نہیں ہے۔

اسپین، ارجنٹینا ، چلی اور یوکرین میں کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے حکام نے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا پہلے سے اعلان کردیا ہے۔ اماراتی وزارت تعلیم کے مطابق 3مارچ سے 29مارچ تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

برطانوی وزیرِ صحت میٹ ہنکاک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی بدترین وبا کی صورت میں لاکھوں برطانوی شہری متاثر ہو سکتے ہیں۔ ایک بیان میں برطانوی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس وبا کی صورت اختیار کرنے پر شہر بند کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی اور سماجی نقصان اپنی جگہ، کوئی اقدام خارج از امکان نہیں۔میٹ ہنکاک نے یہ بھی کہا کہ منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ امید ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے میں کامیاب رہیں گے۔

ایک معروف ترک میڈیا ہاﺅس “ٹی آ ر ٹی ورلڈ” اور ایک مشہور امریکی ویب سائٹ نے رپورٹ کیاہے کہ اگر مہلک کورونا وائرس، جو پہلے ہی چین کے علاوہ مزید 73 ممالک میں پھیل چکا ہے ، اگر وہ سعودی عرب میں بھی پھیلتاہے توتیل سے مالا مال ملک سالانہ جی ڈی پی میں سے تقریباً 12ارب ڈالرکا نقصان اٹھا سکتاہے،جوملک کے تیل کے بغیروالے جی ڈی پی کا20فیصدہے اورکل جی ڈی پی کاسات فیصد بنتا ہے۔

چین میں کورونا سے مزید 98 ہلاکتیں

یہ تخمینہ12ارب ڈالرسالانہ حج اورعمرہ کی آ مدنی سے متعلق ہے جو1850ارب پاکستانی روپے سے زیادہ ہے۔ “ٹی آ رٹی ورلڈ”نے مزید لکھا:”پابندی کا اطلاق اسلام کے مقدس ترین شہرمکہ اور اس کے دوسرےمقدس شہرمدینہ پر بھی ہوتا ہے۔

سعودی عرب کی بہت زیادہ دولت ایندھن کے ذخائر سے حاصل ہوتی ہے، لیکن مسلمانوں کی جانب سےزیارات بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔ غیر ملکی عازمین حج کےلئے داخلہ بندکرنےکا سعودی عرب کے فیصلے کااطلاق اتفاق سے3 رجب سے شروع ہوتاہے۔

(1368 بار دیکھا گیا)

تبصرے