Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ماسک بیچنے کیلئے خوف پیدا کیا گیا، سندھ ہائی کورٹ

قومی نیوز جمعه 28 فروری 2020
ماسک بیچنے کیلئے خوف پیدا کیا گیا، سندھ ہائی کورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں ماسک کی قلت اور مہنگے داموں فروخت کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ماسک بیچنے کا نیا طریقہ نکالا ہے، لوگوں میں خوف پیدا کر دیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں ماسک کی قلت اور مہنگے داموں فروخت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار ذوالفقار علی نے موقف اختیار کیا ہے کہ کراچی میں ماسک موجود نہیں، جو ہیں وہ مہنگے فروخت ہو رہے ہیں۔

چین میں کورونا سے مزید 98 ہلاکتیں

جسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ کس نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لیے ماسک پہننے کی ضرورت ہے؟ کل آ پ نے ڈاکٹر کی پریس کانفرنس نہیں سنی؟انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں ماسک مل تو رہے ہیں، کمرہ عدالت میں بچی نے بھی ماسک پہنا ہوا ہے۔عدالت نے بچی سے سوال کیا کہ بیٹا آ پ نے ماسک کہاں سے لیا ہے؟

(1022 بار دیکھا گیا)

تبصرے