Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 31 مئی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈالر 6 روپے سستا ہوگا،کریڈٹ سوئس کا دعویٰ

قومی نیوز بدھ 26 فروری 2020
ڈالر 6 روپے سستا ہوگا،کریڈٹ سوئس کا دعویٰ

کراچی( قومی اخبار نیوز ) ڈالر کی قیمت میں 6 روپے تک کی کمی کا امکان ہے۔ غیر ملکی ادارے کریڈٹ سوئس کی جانب سے پاکستانی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آنے والے دنوں میں شرح سود اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے واضح امکانات ہیں۔کریڈٹ سوئس کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح بڑھی ہے مگر اس کے باوجود شرح سود میں اضافے کا امکان نہیں، اسٹیٹ بینک مہنگائی میں کمی کا انتظار کررہا ہے ، جیسے ہی حالات میں کچھ بہتری آئی، شرح سود میں کمی کردی جائے گی۔

تیل اور سونا مہنگا،اسٹاک مارکیٹیں ”ٹھنڈی“

کریڈٹ سوئس کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے روپے کی قدر میں 4 فیصد اضافے ریکارڈ کیا گیا ہے ،روپے کی قدر مستحکم ہو چکی ہے۔دوسری جانب مقامی اوپن مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

(5046 بار دیکھا گیا)

تبصرے