Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 06  اگست 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

میلانیا ٹرمپ کی اسمارٹنس کا راز پتہ چل گیا

قومی نیوز بدھ 26 فروری 2020
میلانیا ٹرمپ کی اسمارٹنس کا راز پتہ چل گیا

نیویارک …….امریکا کی خاتون اول، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا اپنی فٹنس سے متعلق کافی مشہور ہیں اور ان کی فٹنس کا راز ہر کوئی جاننا چاہتا ہے جو کہ بہت آسان بھی ہے۔

امریکی ویب سائٹ ’ انسائیڈر ‘ کے مطابق 49 سالہ میلانیا ٹرمپ کی فٹنس کا راز روزانہ 7 پھل کھانا ہے، میلانیا اپنی ڈا ئٹ میں پھلوں کو بہت اہمیت دیتی ہیں اور اپنی غذا میں روزانہ 7 پھل شامل کرتی ہیں اور ان کی غذا کا زیادہ تر حصہ پھلوں پر ہی مشتمل ہوتا ہے ۔

ٹرمپ پاکستانیوں کوبھاگئے،بھارت میں صف ماتم

خاتون اول ہونےکی حیثیت سے بے حد مصروف روٹین کے باوجود میلانیا خود کو بہت وقت دیتی ہیں، وہ اس بات کو اہمیت دیتی ہیں کہ غذا کے ساتھ ساتھ ورزش بھی لازمی جاری رکھنی چاہیئے جس میں انہیں ’ پائلیٹس ‘ کرنا اور ٹینس کھیلنا بہت پسند ہے

ورزش میں مارننگ واک کو بھی بہت اہمیت دیتی ہیں ، میلانیا دن کا آغاز ہری سبزیوں یعنی پالک، گاجر ، بلو بیریز سے بنی اسموتھی سے کرتی ہیں اور یہی ان کا ناشتہ بھی ہوتا ہے۔

میلانیا ٹرمپ کا خود کی فٹنس سے متعلق کہنا ہے کہ ’ یہ ڈائیٹنگ نہیں ہے، میں صحت مند غذا لینا پسند کرتی ہوں، اگر مجھے کوئی اسنیک کھانے کو دل کرے تو میں کوئی پھل یا چاکلیٹ کھانا پسند کرتی ہوں کیوں کہ میرے خیال میں ہمارے جسم کو میٹھے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

(5398 بار دیکھا گیا)

تبصرے