Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 02 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹرمپ پاکستانیوں کوبھاگئے،بھارت میں صف ماتم

قومی نیوز منگل 25 فروری 2020
ٹرمپ پاکستانیوں کوبھاگئے،بھارت میں صف ماتم

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ کا دبنگ انداز پاکستانیوں کوبھاگیا،خوشامد کام آ ئی نہ چاپلوسی، بھارت میں کھڑے ہو کر پاکستان کے گن گا دیئے ،بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

لائیو ٹیلی کاسٹ ہونے وا لی 125 کروڑ بھارتیوں کے سامنے سٹیج پر پاکستان کی تعریفوں کے بعد خوشی سے چلاتے ہوئے بھارتی باشندوں کو سانپ سونگھ گیا اور مودی کو پسینہ آ گیا۔

نریندر مودی کی موجودگی میں صدر ٹرمپ بار بار پاکستان کا نام لیتے رہے۔بولے پاکستان سے بہت اچھے تعلقات ہیں،دہشتگردی کے خلاف مل کر کام کررہے ہیں،پاکستان کی کوششوں کے شکرگزار ہیں۔

” ٹرمپ کو نظر نہ آجائے“بھارت میں دیوار کی تعمیر

ٹرمپ نے رہی سہی کسرنریندر مودی کو چائے والا کی بجائے چوئی والا کہہ کر نکال دی۔ٹرمپ نے مودی کی آ و¿ بھگت اور خوشامد گنگا میں بہا دی۔کوئی تجارتی معاہدہ ہوا نہ ہی پاکستان کے خلاف ٹرمپ کے منہ کوئی بات نکلوانے میں کامیاب ہوسکے۔

احمد آ باد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں صدر سٹیج پر آ ئے تو بھارتیوں نے خوب تالیاں بجائیں۔ٹرمپ نے بھارتی سرزمین پر جونہی پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔پاکستان کے ذمہ دار ریاست ہونے کے گن گائے تو بھارتیوں کو سانپ سونگھ گیا،مودی کو پسینہ آ گیاجو وہ بار بار صاف کرتے رہے۔

ابھی مودی پاکستان کی تعریف کی ہزیمت سے باہر نہیں آ ئے تھے کہ ٹرمپ اردو بولنے کی کوشش کرتے ہوئے مودی کو چائے والے کی جگہ چوئی والا کہہ ڈالاجبکہ بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو سیوچن پکاردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی اگلی منزل آ گرہ بنی جہاں انہوں نے ملانیا کے ساتھ تاریخی تاج محل کی سیر کی۔ ادھر ٹرمپ کے بیان پر بھارتی میڈیا میں صف ماتم بچھ گئی۔بھارتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہمار ے دیس میں آ کر ہمارے اسٹیج پر پاکستان کی تعریف کرکے چلتے بنے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کا اعلان

یہ کوئی موقع نہیں تھا، یہ پاکستان کو شہ دینے والا بیان تھا۔پاکستان کو تنہا کرنے کی ہماری پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پر مودی کو ایک اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ٹرمپ کے اعزاز میں عشائیے کا بائیکاٹ کردیا۔سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ نے عشائیے میں شرکت سے ا نکار کردیا۔سونیا گاندھی نے دیگر رہنماﺅں او ر اراکین پارلیمنٹ کو بھی عشائیہ میں شرکت سے روک دیا۔

(3951 بار دیکھا گیا)

تبصرے