Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 02 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

” ٹرمپ کو نظر نہ آجائے“بھارت میں دیوار کی تعمیر

قومی نیوز جمعه 14 فروری 2020
” ٹرمپ کو نظر نہ آجائے“بھارت میں دیوار کی تعمیر

احمدآباد(ویب ڈیسک) بھارتی حکومت کی کوشش ہے کہ اس ماہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورے پر ان کی نظر بھارتی کی غربت اور کچی آ بادی پر نہ پڑجائے اسی لیے شہر احمد آ باد کی صفائی کی جارہی ہے اور کچی آ بادی کے سامنے ایک طویل دیوار تعمیر کی جارہی ہے تاکہ صدر ٹرمپ کی نظر اس پر نہ پڑسکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب حکومتی افسران سے دیوار کے بارے میں پوچھا گیا تو حکام نے کہا کہ اس کی سیکیورٹی وجوہ ہیں ناکہ آ بادی کو اوجھل رکھنے کے لیے دیوار اٹھائی جارہی ہے لیکن ٹھیکے دار نے خبر رساں ادارے رائٹر کو بتایا کہ حکومتی چاہتی کہ جب صدر ٹرمپ یہاں سے گزریں تو ”جھونپڑ پٹی“ کسی کو نہ دکھائی دے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کا اعلان

واضح رہے کہ یہ آ بادی عین احمد آ باد ایئرپورٹ کے راستے پر واقع ہے جس کے سامنے دیوار تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ مجھے حکم ملا ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو یہ دیوار بنائی جائے اور اسی وجہ سے دن رات کسی ناغے کے بغیر 150 مزدور اس منصوبے کی تکمیل میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب حکومت کا موقف ہے کہ یہ دیوار شہر کو ’صاف اور خوبصورت ‘ بنانے کی حالیہ مہم کا حصہ ہے۔وجہ کوئی بھی ہو، یہ دیوار 7 فٹ اونچی بنائی جارہی ہے اور اس کی کل لمبائی 400 میٹر ہوگی۔ اس طرح دیوار کے عقب میں رہنے والے انتہائی غریب 800 خاندان صدر ٹرمپ کی نگاہوں سے اوجھل ہوجائیں گے۔

(2091 بار دیکھا گیا)

تبصرے