Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 05 اپریل 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کربلا میں 100 برس بعد برفباری، شہری حیران

قومی نیوز بدھ 12 فروری 2020
کربلا میں 100 برس بعد برفباری، شہری حیران

بغداد (قومی اخبار نیوز) عراق کے شہر کربلا میں 100 برس بعد برفباری سے شہری حیران رہ گئے ۔ اس کے علاوہ بغداد اور جنوبی علاقوں میں بھی شدید برفباری ہوئی ۔ جس کے باعث شہری سڑکوں پر تصویریں لینے اور سنوبال فائٹ کرتے نظر آئے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ا س صدی کے دوران آخری بار بغداد میں برفباری 2008 ءمیں دیکھی گئی تھی، لیکن یہ تھوڑی ہی دیر میں ختم ہوگئی تھی۔ عراقی دارالحکومت کے مکینوں کا کہناہے کہ انہوںنے زندگی میں پہلی بار برفباری دیکھی ہے۔

سردی مارچ تک جاری رہنے کا امکان

عراقی محکمہ موسمیات کے میڈیا عامر الجبیری کا کہنا ہے کہ برفباری کا سلسلہ آج جاری رہ سکتا ہے ۔ جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ سردی کی حالیہ لہر یورپ سے آئی ہے۔ بغداد کے جنوب کی طرف کربلا میں بھی برفباری دیکھی گئی ہے ۔

یہاں حضرت امام حسین ؓ اورحضرت عباس ؓ کے روضہ مبارک ہیں۔ عراق کے شمالی علاقہ جات جن میں موصل بھی شامل ہے میں برفباری ہوتی ہے ۔ لیکن مرکزی اور جنوبی عراق کے باسی سردی سے زیادہ گرمی سے آشنا ہیں۔ بغداد میںدرجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے ۔ لیکن منگل کو ہونے والی برفباری نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے ۔

(1843 بار دیکھا گیا)

تبصرے