Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 05 اپریل 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گیراج میں رہتا، اوورٹائم کرتا تھا، دھرمیندر

قومی نیوز هفته 08 فروری 2020
گیراج میں رہتا، اوورٹائم کرتا تھا، دھرمیندر

ممبئی ….. بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کا کہنا ہے کہ جب اُنہوں نے فلم کی دُنیا میں قدم رکھنے کے لئے ممبئی آئے تو رہائش نہ ہونے کی وجہ سے انہیں گیراج میں رہنا پڑا اور پیٹ بھرنے کے لئے ایک ڈرلنگ فرم میں کام کرنا پڑا جہاں وہ کبھی کبھار اوور ٹائم بھی کرلیتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر ایک شو میں مہمان کی حیثیت سے گئے تھے جہاں شو انتظامیہ کی جانب سے ایک ویڈیو میں اداکار کی اُس جدوجہد کو دِکھایا گیا جو اُنہوں نے فلمی دُنیا میں اپنا کریئر بنانے کے لیے کی تھی۔

انجمن نے طلاق کی تردید کردی

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر اپنے فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں کی جدوجہد پر مبنی ویڈیو دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ ’جب میں اپنے گاؤں سے ممبئی آیا تھا تو میں اُس وقت گیراج میں رہتا تھا کیونکہ میرے پاس ممبئی میں رہائش کے لیے گھر نہیں تھا۔‘

دھرمیندر نے کہا کہ ’زندہ رہنے کے لیے اور اپنی بھوک مٹانے کی خاطر میں ایک ڈرلنگ فرم میں کام کرتا تھا جہاں سے مجھے ماہانہ 200 روپے تنخواہ ملتی تھی لیکن اکثر میں پیسوں کی خاطر وہاں اوور ٹائم بھی کرتا تھا۔بھارتی شو میں دِکھائی جانے والی ویڈیو میں دھرمیندر کے گاؤں کے اُس پُل کو بھی دِکھایا گیا جہاں وہ اسکول کے بعد جاتے تھے، وہ پُل دیکھ کر بھارتی اداکار نے کہا کہ ’میں اِس پُل پر جا کر ممبئی آنے کے خواب دیکھتا تھا۔‘

دانش کا انتقال،سوشل میڈیا پر بھونچال

دھرمیندر نے کہا کہ ’آج میں جب بھی اُس پُل پر جاتا ہوں تو اُس پُل سے کہتا ہوں کہ یار دھرمیندر تُو اداکار بن گیا ہے۔دوسری جانب دھرمیندر کے پوتے کرن دیول نےحال ہی میں بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے، اِسی دوران جب دھرمیندر سے پوچھا گیا کہ آپ اپنے پوتے کرن دیول کو اپنی کون سی عادت نہیں دینا چاہیں گے؟ تو اِس پر دھرمیندر نے کہا کہ ’میں اپنے پوتے سے کہوں گا کہ بس شراب نہیں پینی۔

واضح رہے کہ دھرمیندر کا شمار بالی ووڈ کے نامور اور سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے اُن کی مشہور فلموں میں’شولے‘، ’سیتا اور گیتا‘، ’پھول اور پتھر‘ اور ’انوپما‘ شامل ہیں جبکہ اُن کے دو بیٹے سنی دیول اور بابی دیول بھی بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیں۔

(1811 بار دیکھا گیا)

تبصرے