Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دونوں مل کر کام کریں گے،مہاتیر،عمران اتفاق

قومی نیوز منگل 04 فروری 2020
دونوں مل کر کام کریں گے،مہاتیر،عمران اتفاق

پتراجایا ( ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوالالمپورکانفرنس میں عدم شرکت پرمعذرت خواہ ہیں اور یہ غلط تاثرتھا کہ کوالالمپور کانفرنس سے مسلم امہ تقسیم ہوجائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیئن وزیراعظم مہاتیرمحمد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانا ہے

ہمارے عوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں جبکہ سرمایہ کاری اور تجارت کا مستقبل بھی بہت شاندار ہے، اسلام کا حقیقی تشخص اجاگرکرنے کے لیے بھی دونوں ممالک کام کررہے ہیں۔

میجر جنرل آ صف غفور بے تحاشا مقبول ہوئے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوالالمپورکانفرنس میں عدم شرکت پرمعذرت خواہ ہیں،یہ غلط تاثرتھا کہ کوالالمپورکانفرنس سے مسلم امہ تقسیم ہو جائیگی

مہاتیرمحمد کو کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال انتہائی سنگین ہے، سیاسی رہنمائوں اور نوجوانوں کوگرفتارکیا جارہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کشمیرسے متعلق ملائیشین وزیراعظم کے موقف کے مشکورہیں، اس پر بھارت نے ملائیشیا کا پام آ ئل بھی بند کردیا

پاکستان سی پیک کےذریعے چینی مارکیٹ سے منسلک ہوگیا ہے اور پام آ ئل کی فروخت میں ملائیشیاکی مددکریگا۔پریس کانفرنس کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے کہا کہ مسلم امہ میں یکجہتی کے فروغ کیلئے دونوں ممالک ایک دوسرے سے تعاون کریں گے

بھارت کو پاکستان سے نہیں، مودی حکومت سے خطرہ

پاکستانی وزیراعظم سے باہمی تعاون سے متعلق جامع مذاکرات پربات چیت ہوئی اور ہرسطح پررابطوں کے فروغ پراتفاق کیا گیا۔ مہاتیرمحمد نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا گیا، تجارتی رکاوٹیں دور کرکے باہمی تجارت کے فروغ پراتفاق کیا گیا، سیاحت، تعلیم، دفاع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون بھی بڑھایا جائے گا۔

(1665 بار دیکھا گیا)

تبصرے