Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 29 مئی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آئی ایم ایف کی شرائط ، منی بجٹ لانے کا خدشہ

قومی نیوز پیر 03 فروری 2020
آئی ایم ایف کی شرائط ، منی بجٹ لانے کا خدشہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے، آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ سازی اور ریونیو شارٹ فال میں کمی کے لیے منی بجٹ لانے سمیت دیگر اقدامات پر پیر سے مذاکرات شروع ہوں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے قرضے کے تحت تیسری قسط کے اجرا کے لیے عائد کردہ شرائط پر عمل درآمد سے متعلق دوسرے اقتصادی جائزے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن 12 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا۔

ترجمان وزارت خزانہ عمر حمید نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف وفد 12 دن پاکستان میں قیام کرے گا اور اس دوران دوسرے اقتصادی جائزے پر بات ہوگی تاہم وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی (دسمبر 2019ءتک) کے اعداد و شمار پر تبادلہ خیال ہوگا اور تیسری قسط کے لیے طے شدہ شرائط پر عمل درآمد کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

ارکان پارلیمنٹ کا بھی تنخواہیں ڈبل کرنیکا مطالبہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ریونیو شارٹ فال میں کمی لانے کے لیے منی بجٹ سے متعلق اقدامات پر بھی بات چیت ہوگی جس کے تحت ٹیکسوں میں چھوٹ ختم کرنے کے ساتھ ساتھ درآمدی سطع پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی اور دیگر ڈیوٹی و ٹیکسوں کی شرح کو بھی ریشنلائزڈ بنانے پر غور ہوگا۔

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بعد منی بجٹ لائے جانے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں طے شدہ شرائط کے مطابق بجلی بھی مزید مہنگی کا خدشہ ہے۔آئی ایم ایف جائزہ مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان باضابطہ مذاکرات آ ج سے شروع ہوں گے۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے سے متعلق مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت تجارت، اسٹیٹ بینک، منصوبہ بندی و پلاننگ، اقتصادی امور ڈویژن سمیت دیگر متعلقہ وزارتوں کے حکام شریک ہوں گے۔

چین کی معیشت کا پہیہ جام

مذاکرات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے طے ش±دہ اہداف کے بارے میں جائزہ لیا جائے گا اور آئی ایم ایف جائزہ مشن تیسری قسط کے اجرا کا جائزہ لے گا۔ مذکورہ پروگرام کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 2 قسطیں حاصل کرچکا ہے اور اب تیسری قسط کے حصول کے لیے اقتصادی جائزہ ہونے جارہا ہے۔

(12367 بار دیکھا گیا)

تبصرے