Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کرونا نے تباہی مچادی، 6 ہزار سیاح قید

قومی نیوز جمعه 31 جنوری 2020
کرونا نے تباہی مچادی، 6 ہزار سیاح قید

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)پراسرار کورونا وائرس نے چین کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس وقت موذی مرض سے ہلاک افراد کی تعداد 200سے تجاوزکرگئی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے تحت قائم عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین سے پھوٹنے والی کرونا وائرس کی ایک نئی قسم کے پھیلائوکو ’عالمی ہنگامی صورتحال‘ قرار دے دیا۔

عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کی عالمی ایمرجنسی کے ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے 18 ممالک میں 82 نئے کیس سامنے آئے ہیں لیکن بتایا گیا کہ ان میں سے صرف 7 افراد ایسے ہیں جنہوں نے چین کا سفر نہیں کیا تھا۔

کروناوائر س ، چین کے دو شہر مکمل طور پر بند

چین سے باہر تین ممالک میں کرونا وائرس ایک فرد سے دوسرے میں منتقل ہوا ہے۔بھارت اور فلپائن میں بھی کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا کے ایک نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کیرالا کے وزیر صحت نے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چین کی ووہان یونیورسٹی کے طالب علم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جسے کیرالا کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، مریض کی حالت بہتر ہے اور اسے ہر وقت مانیٹر کیا جارہا ہے۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر چین کیلئے اپنی تمام براہ راست پروازیں معطل کر دی ہیں فی الوقت یہ فیصلہ دو فروری تک نافذ العمل ہوگا اور اس عرصے میں پاکستان کے کسی بھی ایئر پورٹ سے قومی ایئر لائن کی کوئی پرواز براہ راست چین نہیں جائے گی

دو فروری کے بعد صورتحال کے پیش نظر چین کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن کے حکام نے اس فیصلے کے بارے میں تمام متعلقہ شعبوں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

دنیا کا پانچواں سب سے بڑا سیاحتی بحری جہاز جو کہ 6000 ہزار سے زائد سیاحوں کو لے کر سفر پر روانہ تھا، اس کو اٹلی سے دور ہی روک لیا گیا اور اس میں سوار تمام افراد محصور ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جہاز میں سوار ایک خاتون اور اس کے شوہر میں کرونا وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد جہاز میں سوار تمام افراد کو جہاز میں بند کر دیا گیا ہے اور کسی کو بھی باہر آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

کرونا وائرس خدا کا عذاب ہے، برطانوی پادری

ادھرامریکی وزیر تجارت ولبر راس نے کہاہے کہ چین میں 170افراد کی ہلاکت اورعالمی صحت کے خدشات کو جنم دینے والے وائرس سے امریکا میں روزگارکے مواقع پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے، کورونا وائرس کے چین میں کاروباری ادارے دیگر آ پشنز کے بارے میں سوچیں گے۔

امریکی ، جاپانی پروازیں دیکھ کر پاکستان سمیت کم سفارتی اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک کے ووہان میں پھنسے شہری مایوس اور بے بس ہیں ،رواں ہفتے سیکڑوں غیر ملکی سرکاری چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے ٹوکیو ، سنگاپور اور کیلیفورنیا روانہ ہوئے، ووہان میں پھنسی پاکستانی شہری کاکہناہے کہ ہم خوف و مایوسی کا شکار ہیں۔

عالمی صحت کے بحران کے چینی مرکز میں پھنسی نئی شادی شدہ اور اب حاملہ تھائی خاتون ”عفنیا“ ان ہزاروں غیر ملکیوں میں شامل ہے جو فوری طور پر ووہان چھوڑنے کیلئے بے چین ہیں، خاص طور پر ایک ایسے موقع پر جب وہ امریکی اور جاپانی شہریوں کو اپنے ممالک جاتے ہوئے بے بسی سے دیکھ رہی ہیں۔

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اس ہفتے سیکڑوں افراد کو سرکاری چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے ٹوکیو ، سنگاپور اور کیلیفورنیا روانہ کیا گیا تاہم سفارتی اثر و رسوخ کم رکھنے والے ممالک کے شہری خوفزدہ ہیں کہ کہیں انہیں بے یارو مددگار نہ چھوڑ دیا جائے۔

32 سالہ تھائی خاتون عفنیا نے کہاکہ” مجھے تکلیف ہو رہی ہے کہ انہیں ہماری کوئی پرواہ نہیں ہے۔“ 2 ماہ کی حاملہ تھائی خاتون کاکہناتھاکہ یا تو میں بھوکی رہوںیا میں انفیکشن کا شکار ہوکر مر جاﺅں۔ عفنیا نے کہا کہ وہ اپنے پیدا ہونے والے بچے کی صحت کے لئے پریشان ہیں اور منتظر ہیںکہ تھائی حکومت انہیں وہاں سے نکالے۔

(1651 بار دیکھا گیا)

تبصرے