Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 27 مئی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

27 سالہ پاکستانی کو ہیوی ویٹ دلہن کی تلاش

قومی نیوز منگل 21 جنوری 2020
27 سالہ پاکستانی کو ہیوی ویٹ دلہن کی تلاش

کراچی (قومی اخبار نیوز) 27 سالہ پاکستانی ہلک کو ہیوی ویٹ دلہن کی تلاش، 70اسٹون وزنی ارباب خضر حیات جنہیں پاکستان کا” ہلک“ بھی کہاجاتا ہے،اپنے لیے بیوی کی تلاش میں ہیں تاہم ان کا کہناہے کہ وہ 16اسٹون سے کم وزن کی کسی بھی لڑکی کیساتھ رشتہ نہیں جوڑیں گے کیوں کہ انہیں خدشہ ہے کہیں وہ اسے کچل نہ دیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 27سالہ ارباب خضر کادعویٰ ہے کہ انہوں نے اب تک 300سے زائد لڑکیوں کی شادی کی پیشکش ٹھکرائی ہے، کیوں کہ وہ لڑکیاںان کے لحاظ سے بہت چھوٹی تھیںاور اب انہیں اپنے لیے ہیوی ویٹ دلہن کی تلاش ہے، 6 فٹ6 انچ لمبے ارباب خضر ایک روز میں 10ہزار کیلوریز لیتے ہیں

مسلم رائیڈر، بھارتی ہندو کا آرڈر لینے سے انکار

مردان سے تعلق رکھنے والے ارباب خضر کی انتہائی زیادہ خوراک ہونے کے باوجود وہ صحت مند ہیں۔ ارباب خضر کا کہناہے کہ انکی ہونیوالی بیوی ایک اچھی باورچن ہونا چاہیے جو ان کے روزانہ کی 10ہزار کیلوریز کی غذا کا خیال رکھ سکے جس میں صبح کے ناشتے کے 36انڈے بھی شامل ہوں۔

(331 بار دیکھا گیا)

تبصرے