Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 05 اپریل 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان میں بننے والی گاڑیاں ٹین کا ڈبہ

قومی نیوز منگل 21 جنوری 2020
پاکستان میں بننے والی گاڑیاں ٹین کا ڈبہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کمیٹی برائے صنعت کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں بننے والی گاڑیاں ٹین کا ڈبہ ہیں۔ سینیٹر ساجد حسین طوری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت کا اجلاس ہوا۔

کمیٹی ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بننے والی گاڑیاں عالمی معیار کے مطابق نہیں ہیں، گاڑیوں میں حادثے کی صورت میں بچائو کے لئے کوئی سہولیات بھی نہیں ہیں۔

ایڈیشنل سیکریٹری صنعت نے اجلاس کو بتایا کہ گاڑیوں کا معیار انتہائی گرا ہوا ہے،گاڑیاں ٹین کا ڈبہ آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں والے معیار کی بات کرتے ہیں، انہیں تو موٹر سائیکل اور رکشے کے اسٹینڈرڈ کا بھی نہیں پتا۔

بجلی مزید مہنگی، دوائوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

حکام وزارت صنعت نے بتایا کہ ملک میں 18 گاڑیاں بنانے والی کمپنیوںکو لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں۔نمائندہ آٹو مینو فیکچررز رانا اسحاق نے شکوہ کیا کہ ٹیکس لگنے کے باعث گاڑیوں کی پروڈکشن 60 فیصد کم ہو گئی ہے، گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستانیوں سے گاڑی خریدنے کا حق چھین لیا گیا۔

کمیٹی ممبر پرویز ملک نے کہا کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔سینیٹ کمیٹی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے پر ایف بی آر، وزارت خزانہ اور صعنت و تجارت کے حکام کو طلب کر لیا۔

(1242 بار دیکھا گیا)

تبصرے