Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 10 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایم کیو ایم بغیر تنخواہ بھی کام کرتے رہے گی

قومی نیوز اتوار 19 جنوری 2020
ایم کیو ایم بغیر تنخواہ بھی کام کرتے رہے گی

کراچی(رپورٹO صابر علی)وزیر اعظم عمران خان کی نامزد کرد ہ ٹیم ایم کیوایم کے تحفظات دورکرنے میں دوسری مرتبہ بھی ناکام رہی۔ تاہم اس مرتبہ ایم کیوایم کی جانب سے ملاقات کو بے نتیجہ قرار دینے کے بجائے پیشرفت ہونے سے تعبیرکیا جارہا ہے۔

اس مرتبہ آنے والی ٹیم میں جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کی موجودگی اہم تھی اور ایم کیوایم (پاکستان) کیلئے اس کے سوا کوئی چارہ نہ تھا کہ وہ اس اعلیٰ سطح کی ٹیم کی یقین دہانیوں کا یقین کرلے۔ عام تاثر ہے کہ ایم کیوایم (پاکستان) ہر حال میں حکومت کے ساتھ رہنا چاہتی ہے اور نہ صرف پرانی تنخواہ پر کام کرے گی‘ بلکہ بغیر تنخواہ بھی کام کرتے رہے گی۔

دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس مرتبہ جہانگیر ترین او رپرویز خٹک کا جادو چل گیا ہے جو گزشتہ ملاقات میں اسد عمر کی وجہ سے نہ چل سکا تھا۔ پرویز خٹک سے جب سوال کیا گیا ہے کہ آپ نے کیا جادوکیاہے تو انہوںنے کہا کہ کوئی جادو نہیں کیا ۔ ایم کیوایم اور ہمارا ساتھ ہمیشہ رہے گا۔ ہم کبھی جدانہیں ہوںگے

بلاول نے ایم کیو ایم کامینڈیٹ تسلیم کرلیا

وفاقی وزیر اسد عمر نے قومی اخبار کے اس سوال پر کہ آپ جب آئے تھے تو ناکامی کیوں ہوئی تھی اورآج ایسی کیا بات ہوئی ہے ۔ جس پر اسد عمر نے کہا کہ آج بھی استعفیٰ تو واپس نہیں ہواہے ۔ فیصل واوڈا کے بوٹ لانے کے سوال پر پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم نے ان کو دوہفتے ٹی وی ٹاک شو ز میں نہ جانے کی سزا دی ہے وہ کافی ہے

پرویز خٹک نے ایک سوال پر کہا کہ ہمارا کوئی اتحادی ناراض نہیں ہے لیکن چونکہ میڈیا پر خبریں چلتی ہیں۔ اس لیے میڈیا کی وجہ سے ہمیں بار بار اتحادیوں سے ملاقات کیلئے آنا پڑتا ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم نے ایک بار پھر حکومتی ٹیم کی یقین دہانیوں پر اکتفا کرنے کا فیصلہ کیا۔

(1869 بار دیکھا گیا)

تبصرے