Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 28 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تلنگانہ ، مسلمانوں کے گھرنذرآتش، مسجد پر دھاوا

قومی نیوز منگل 14 جنوری 2020
تلنگانہ ، مسلمانوں کے گھرنذرآتش، مسجد پر دھاوا

نئی دہلی / کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں شہریت ترمیمی قانون کیخلاف ظلم و جبر کے باوجود شہر شہر مظاہرے تھم نہ سکے۔بھارت کے صوبہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے شہر بھینسہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔

عادل آ باد کے مسلم اقلیتی علاقہ میں قتل و خون کا بازار گرم ہوگیا۔علاقے میں مسلمان کسی اجتماع میں شریک تھے کہ ہندو انتہا پسندوں نے موقع کا فائدہ اٹھا کر مسجد پر دھاوا بول دیا۔ مسجد پرپتھراﺅ کیا اورموذن کو تشدد کا نشانہ بنایا.

ہندوستانی مسلمانوں کو یہودیوں کی طرح مارنے کا منصوبہ

مسلمانوں کے گھروں کو جلا دیا گیاجس میں تقریباً 35 گھروں کے جلنے کی خبر آ ئی ہے۔پورا شہر فوجی چھاونی میں تبدیل ہو چکا ہے۔انٹرنیٹ سروس معطل ہو چکی ہے۔

ادھر مغربی بنگال میں بی جے پی کے صدر اور رکن اسمبلی دلیپ گھوش نے ریلی سے خطاب میں کہا ہے کہ جن ریاستوں میں ان کی جماعت بی جے پی کی حکومت ہے وہاں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو گولیاں ماری گئیں۔

(829 بار دیکھا گیا)

تبصرے