Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 26 مئی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نوازشریف کا ناشتہ سوشل میڈیا پر چھاگیا

قومی نیوز منگل 14 جنوری 2020
نوازشریف کا ناشتہ سوشل میڈیا پر چھاگیا

لاہور(قومی اخبار نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن کے مہنگے ترین ریسٹورنٹ میں ناشتے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی‘ جس پر حکومت نوے نوٹس لے لیا ہے۔

تصویر میں سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے صاحبزادے حسن نواز، بھائی شہباز شریف، بھتیجے سلمان شہباز اور سمدھی اسحاق ڈار کے ساتھ بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔

شریف فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چہل قدمی کیلئے باہر گئے تھے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی ہوٹل میں کھانا کھانے کی تصویر کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعظم نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو نواز شریف کی رپورٹس فوری منگوانے کی ہدایت کی اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے ان کے ذاتی معالج سے رابطہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے نواز شریف کے علاج بارے میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ان کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں۔

نواز شریف نے حکومت کو پھرمشکل میں ڈال دیا

وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے نواز شریف کی تصویر وائرل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونے والی ملاقات کے مناظر۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ کھا پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت جو کہ نواز شریف کے علاج اور ضمانت کے معاملے میں براہ راست فریق ہے۔ مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے ضمانت کی مدت میں توسیع کے لئے درخواست بھی دی ہوئی ہے جس پر ابھی پنجاب حکومت نے میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پہلے ہی نواز شریف کے وکیل کو تازہ میڈیکل رپورٹس کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔

(1327 بار دیکھا گیا)

تبصرے