Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 28 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

40 لاکھ روپے مالیت کی دو قیمتی مچھلیاں

قومی نیوز منگل 14 جنوری 2020
40 لاکھ روپے مالیت کی دو قیمتی مچھلیاں

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں ابراہیم حیدر کے ماہی گیروں نے 40 لاکھ روپے مالیت کی دو قیمتی ترین مچھلیاں پکڑلیں۔ کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کی قسمت کھل گئی، مہنگی ترین تصور کی جانے والی ”سوا“ مچھلی سمندر میں شکار کے دوران ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی

جال میں پھنسنے والی ہیرا مچھلی کے علاوہ دو عدد ”س±وا“ مچھلیاں بھی شامل ہیں جن کی فی کس قیمت 20 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہی گیرقیمتی آبی حیات کے شکار پر خوشی کے عالم میں محورقص ہیں۔

نوازشریف کا ناشتہ سوشل میڈیا پر چھاگیا

واضح رہے کہ مقامی زبان میں سوا نامی مچھلی خود کو پانی پر تیرانے کے لیے ایک اچھال (بایونسی) جھلی اپنے جسم میں رکھتی ہے۔ اس جھلی کو مقامی ماہی گیر پھوٹی کہتے ہیں۔ماحولیاتی قلم کار اور شجرکاری کو فروغ دینے والے سلیمان عبداللہ نے بتایا کہ مچھلی کے مہنگا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ بالغ سوا کی جھلی سے سرجری کے دھاگے (ٹانکے) بنتے ہیں اور یہ دھاگے جسم کی اندرونی جراحی میں استعمال ہوتے ہیں

اس کی وجہ یہ ہے کہ سوا مچھلی کی اندرونی جھلی سے بننے والے ریشے قدرتی طور پر بایو ڈگریڈیبل ہوتے ہیں اور جسم کے اندر جاکر کچھ عرصے بعد از خود گھل کر ختم ہوجاتے ہیں۔سلیمان عبداللہ نے کہا کہ یہ مچھلی اگر سمندر میں مرجائے تو سطح آ پ پر تیرنے لگتی ہے۔

اب سے کوئی دس سال قبل ایک مچھلی کسی بچے کو ملی تھی جو مقامی تاجر نے فوراً پانچ ہزار روپے میں خریدلی تھی۔سوا مچھلی کو بلوچستان میں ”کیر“ کہا جاتا ہے اور اپنے طبی استعمال کی وجہ سے ایک مچھلی لاکھوں روپے میں فروخت ہوتی ہے۔ کراچی سے پکڑی جانے والی ایک مچھلی کی قیمت کا اندازہ 20 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

(155 بار دیکھا گیا)

تبصرے