Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 31 مئی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مفتی قوی کی حریم شاہ کےساتھ بھی تصویر وائرل

قومی نیوز پیر 13 جنوری 2020
مفتی قوی کی حریم شاہ کےساتھ بھی تصویر وائرل

کراچی (ویب ڈیسک) متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا۔

پاکستان کی متنازع سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے ساتھ اسکینڈل کے بعد مفتی عبدالقوی کی اب ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ تصویر میں دونوں ایک ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس تصویر کو لے کر ہنگامہ مچاہوا ہے۔ لوگ حریم شاہ اور مفتی قوی کی تصویرپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حریم شاہ کو قندیل بلوچ سے منسلک کررہے ہیں۔ محمد شفیق نامی صارف نے لکھا اس لڑکی نے مفتی قوی سے کیوں ملاقات کی ؟

حریم شاہ نے معافی مانگ لی

کیا مفتی قوی دوبارہ خبروں میں آ نا چاہتے ہیں یا پھر حریم شاہ کا انجام بھی قندیل بلوچ کی طرح ہوگا؟دوسری جانب سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق مفتی قوی کا اس تصویر کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی حریم سے ملاقات اسلام آ باد میں ہوئی تھی جہاں حریم نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی جس پر انہوں نے اجازت دے دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی متنازع ترین سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی مفتی قوی کے ساتھ سیلفی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا تاہم وہ قندیل بلوچ کی آ خری سیلفی ثابت ہوئی تھی۔

(4077 بار دیکھا گیا)

تبصرے