Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 28 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

یوٹیلٹی اسٹورز کی اشیاء مارکیٹ میں فروخت کرنیکا انکشاف

قومی نیوز هفته 11 جنوری 2020
یوٹیلٹی اسٹورز کی اشیاء مارکیٹ میں فروخت کرنیکا انکشاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیلٹی اسٹورز کی اشیاء کی عام مارکیٹ میں فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل ہی یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی اشیاءکی فروخت کے لئے سبسڈی کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے 7 جنوری کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز کے لئے 7 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے سے عوام کو ریلیف ملے گا اور شہری سستے داموں اشیاءخرید سکیں گے۔

ٹیکسی سروس اوبر کی مالیت 100 ارب ڈالرز؟

اب و زیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی ملنے والی اشیاءکی مارکیٹ میں فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بدین میں گھی، چینی، آٹا اور دیگر سامان کے ٹرک تاجروں کو فروخت کیے گئے ہیں، عام مارکیٹ میں فروخت ہونے والے سامان پر وزیراعظم اسکیم کا مونو گرام بھی موجود ہے۔

دوسری جانب ریجنل انچارج یوٹیلٹی اسٹورز نے اس قسم کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، شکایت آئی تو ایکشن لیں گے۔

(676 بار دیکھا گیا)

تبصرے