Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 03 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اداکارہ ایمان سلیمان کی رخصتی کی تصاویروائرل

قومی نیوز هفته 11 جنوری 2020
اداکارہ ایمان سلیمان کی رخصتی کی تصاویروائرل

کراچی(ویب ڈیسک) گزشتہ ہفتے شادی کے بندھن میں بندھنے والی ماڈل و اداکارہ ایمان سلیمان کی رخصتی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اداکارہ ایمان سلیمان گزشتہ ہفتے سید جمیل حیدر رضوی کے ساتھ سادہ سی تقریب میں نکاح کے بندھن میں بندھی تھیں۔ تقریب میں نہ تو زیادہ مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا اور نہ ہی شوبز سے وابستہ کوئی مشہور شخصیت نظر آ ئی تھی۔

سادگی سے نکاح کرنے کے بعد گزشتہ روز ایمان سلیمان کی رخصتی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ماڈل و اداکارہ صحیفا جبار خٹک، زارا پیرزادہ سمیت ان کے دوستوں اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

پاکستانی فلمیں معیار میں کسی سے کم نہیں، صبا قمر

ایمان سلیمان کی رخصتی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں ایمان سفید لہنگے اور خوبصورت کام والے ڈوپٹے میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ ان کے شوہر جمیل حیدر رضوی بھی اس موقع پر جامنی رنگ کے سادہ کرتے پاجامے میں نظر آ ئے۔

واضح رہے کہ ایمان سلیمان نے چند روز قبل انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے نکاح کی تقریب سادہ رکھی تھی۔

میں اورجمیل رخصتی کی تقریب بھی سادگی سے چاہتے تھے لیکن آ پ اپنے گھر کے بڑوں اور بزرگوں سے بحث نہیں کرسکتے لہٰذا ہم اپنے بڑوں کو اس بات پر راضی کرنے میں ناکام رہے کہ ہم شادی کی ساری تقریبات سادگی سے منعقد کرنا چاہتے ہیں۔

(3907 بار دیکھا گیا)

تبصرے