Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 28 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کنوارے مودی نے سب کی شادیاں روک دیں

قومی نیوز جمعه 10 جنوری 2020
کنوارے مودی نے سب کی شادیاں روک دیں

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت کے شہری شادیوں میں شاہ خرچی اور کھلے دل سے خرچ کرنے میں مشہور ہیں لیکن اب بھارت میں وزیر اعظم مودی کے دور حکومت میں معاشی بدحالی اور بے روزگاری اس قدر بڑھ گئی ہے کہ بھارتی شادیوں کیلئے کپڑے اور سامان خریدنے کیلئے بھی پریشان ہیں اور اب سستا سامان خریدنے کی کوشش کرتے ہیں.

انہوں نے شادیوں کیلئے اپنے بجٹ کو بھی کئی حد تک کم کردیا ہے،پہلے جہاں ہزاروں مہمان شادیوں میں شریک ہوتے تھے اب وہاں سینکڑوں یا اس سے کم پر بات آگئی ہے۔وزیر اعظم مودی کے 6سالہ دور حکومت میں بے روزگاری بڑھ گئی ہے

مودی کا احمقانہ بیان، پھر پھنس گئے

بھارتی اپنی یادگارتقریبات میں بھی خرچ کرنے کیلئے پریشان ہیں،ایک چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ پالک پنچامیا نے بتایا کہ شادی میں اخراجات مشکل ہوگئے ہیں اور وہ اپنا جو سوٹ 73 ہزار روپے میں خریدنا چاہتے تھے اب ان کی شریک حیات نے محسوس کیا کہ وہ بہت مہنگا ہے اور اب وہ اس سے کم کا سوٹ خریدنا چاہتے ہیں۔

انڈ ایشیا فنڈ ایڈوائزر پرادیپ شاہ نے بتایا کہ معیشت بیٹھ گئی ہے اور شادیوں پراخراجات کو کم کیا جارہا ہے۔52 سالہ تارا شیٹھی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی میں اپنے ہمسایوں کو بھی مدعو نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ میری اپنی شادی میں ہزاروں افراد شریک ہوئے تھے لیکن اب میرے بیٹے کی شادی میں اس کا بالکل الٹ ہوا ہے۔

(1243 بار دیکھا گیا)

تبصرے