Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 19 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان اسٹیل کی گرانٹ بند ، ملاز مین بے چین

قومی نیوز جمعرات 09 جنوری 2020
پاکستان اسٹیل کی گرانٹ بند ، ملاز مین بے چین

کراچی (قومی اخبار نیوز) وفاقی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پاکستان اسٹیل کی گرانٹ بند کرنے کے فیصلے پر ملاز مین میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے.

ملاز میں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے پاکستان اسٹیل کی بحالی کا بنیادی تصور اب دم توڑ گیا ہے، وفاقی حکومت کا ہر اقدام پاکستان اسٹیل کو نج کاری کی جانب دھکیل رہا ہے، جبکہ پاکستان اسٹیل کو پی ٹی آ ئی کی حکومت کے دوران مزید 7 ارب روپے کا قرضہ اور خسارہ بڑھ گیا ہے

مہاتیر محمد بھارت کیخلاف ڈٹ گئے

ادارے کو مجموعی طور پر 520 ارب روپے کے قرضے اور خسارہ کا سامنا ہے ، سوئی سدرن گیس کمپنی کے پاکستان اسٹیل کی جانب تقریباً 66ارب روپے ہیں جبکہ ماہانہ پاکستان اسٹیل کو گیس کاکئی کروڑ روپے کا بل مل رہا ہے

گیس پاکستان اسٹیل کے پلانٹ کی چمنی کو جلائے رکھنے کیلئے انتہائی ضروری ہے اگر پلانٹ کی چمنی بند ہوگئی تو پھر پلانٹ مکمل طور پر بے کار ہوجائیگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملاز مین کی تعداد تقریباً 5600ہے جن کے 18 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں

ادارے کے ریٹارئرڈ ملاز مین کو آ س تھی کہ حکومت انکے واجبات ادا کرے گی لیکن بدھ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کمیٹی کے اجلاس میں ادارے کے حوالے سے جو فیصلے کئے گئے اس یہ آ س بھی ٹوٹ گئی ہے، پاکستان اسٹیل میں اس وقت تقریباًہزار 5 سو ملاز م ہیں جن کو دودو ماہ تاخیر سے تنخواہ ادا کی جارہی ہے۔

(571 بار دیکھا گیا)

تبصرے