Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 28 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اسرائیل نے امریکا کو جوابی حملے سے روکا

عرفان ساگر جمعرات 09 جنوری 2020
اسرائیل نے امریکا کو جوابی حملے سے روکا

کراچی (رپورٹ٭عرفان ساگر) ایران نے کسی بھی ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر دبئی اور اسرائیل کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی جس کے بعداسرائیل امریکا کو مزید کارروائی سے فی الحال روکنے میں کامیاب ہوگیا ہے

ایران نے آبنائے ہرمز سمیت سعودی آ ئل ریفا ئنری ،اسرائیل کے دوشہروں اور دبئی کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تو سب سے زیادہ کھلبلی اسرائیل میں مچی جس کے بعدامریکی تھنک ٹینک میں شامل یہودیوں نے ٹرمپ کو ایران کے خلاف کارروائیوں سے فی الحال روک دیا ہے

دل کے دورے کی پیشگوئی دس سال پہلے ہوجائے گی

ادھر آبنائے ہرمز سے جو تیل سپلائی ہوتا ہے اس میں زیادہ حصہ چین ،انڈیا ،جاپان اور روس کا ہے امریکا کی کوشش ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو نشانہ بنائے تا کہ چین کو نقصان ہوادھر جاپان نے بھی اپنی فوجیں بھیجی ہیں تاکہ آبنائے ہرمز اور عدن میںسیکورٹی بہتر بنائی جاسکے اس صورتحال میں بھارت کا نقصان بھی زیادہ ہوگا

متحدہ عرب امارات پر ایرانی دھمکی نے خلیجی ممالک میں بھی کھلبلی مچادی ہے اور انہوں نے بھی امریکا پر دباﺅ ڈالا ہے کہ وہ ایران سے براہ راست جنگ سے گریز کرے ماہرین ایران کی حکمت عملی کو انتہائی کامیاب بتارہے ہیں جس میں وہ امریکا کو دفاعی پوزیشن پر لانے میں کامیاب رہا اور ایرانی قوم کو بھی مطمئن کرچکا ہے اب امریکاکی جانب سے جوابی کارروائی سے گریز ہی فی الحال ایران کی کامیابی ہے۔

(1491 بار دیکھا گیا)

تبصرے