Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 19 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سرفراز احمد فٹنس میں‌سب سے آگے

قومی نیوز بدھ 08 جنوری 2020
سرفراز احمد فٹنس میں‌سب سے آگے

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ دوسرے روز بھی جاری ہیں سابق کپتان سرفراز احمد کی فٹنس میں نمایاں بہتری آ ئی ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری فٹنس ٹیسٹ کے دوران ہیڈکوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقاریونس نے بھی کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا۔ سابق کپتان سرفراز احمد کے فٹنس میں نمایاں بہتری کی اطلاعات ہیں۔

پہلے روز ہونے والے ورک آوٹ میں اوپنر عابدعلی،شان مسعود،بابر اعظم بھی کافی حدتک بہتر پرفارم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ حارث سہیل،محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی،امام الحق کا فٹنس لیول بھی بہتر دکھائی دیا۔

سرفراز 4 یا5 نمبر پر بیٹنگ کے خواہش مند

پہلے مرحلے میں عماد وسیم اور یاسرشاہ بھی فٹنس دینے والوں میں شامل ہیں۔ٹرینر یاسر ملک دودن میں لیے گئے مختلف جسمانی مشقوں کی رپورٹ تیار کرکے اس بات کا تعین کریں گے کہ کون سا کھلاڑی مطلو بہ لیول تک رسائی پانے میں سرخرو ہواہے اورکس کا فٹنس لیول نیچے گرا ہے۔

پی سی بی نے پہلےہی یہ اعلان کررکھاہے کہ جس کرکٹرز کی فٹنس تسلی بخش نہیں ہوگی، اس کی ماہانہ تنخواہ میں سے 15 فی صد کٹوتی ہوگی اور یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک وہ فٹنس کا مطلوبہ معیار نہیں پالیتا۔ چند دن بعد دوسرا مرحلہ رکھاگیاہے جس میں باقی رہ جانے والے 9 کرکٹرز کی فٹنس کو جانچاجائے گا۔ شام تک رپورٹ تیار کرکے ٹیم انتظامیہ کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔

(92 بار دیکھا گیا)

تبصرے