Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 04 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سلیمانی کا بدلہ ، ایران کا امریکا پر حملہ

قومی نیوز بدھ 08 جنوری 2020
سلیمانی کا بدلہ ، ایران کا امریکا پر حملہ

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل سلیمانی کے قتل پر ایران نے امریکا کو منہ توڑ جواب دیا ہے آج صبح عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر دو بڑے حملے کئے گئے ہیںجسکی واشنگٹن بھی تصدیق کر دی۔

ایران نے آج صبح عراق میں فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے دو حملے کیے ہیں، ایرانی پاسداران انقلاب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے درجنوں میزائلوں سے امریکی اڈے کو نشانہ بنایا، اڈوں پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے گئے، امریکا کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہو چکا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مغربی عراق میں عین الاسد میں واقع فوجی اڈے پر 9 راکٹ گرے، پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ عراق میں 2 فوجی اڈے ایرانی حملوں کا نشانہ بنے، امریکی، اتحادی افواج پر درجن سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے

پاکستانی مدد نہ ملنے پر امریکا پریشان

ایرانی میزائلوں کا ہدف الاسد اور اربیل میں واقع فوجی اڈے تھے، حملوں میں نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگا رہے ہیں، امریکیوں اور اتحادیوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔پینٹاگون حکام کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ امریکی بیس پر حملے کی رپورٹس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں

صدر ٹرمپ کی قومی سلامتی کی اپنی ٹیم سے بھی مشاورت کی، امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع بھی وائٹ ہاو¿س پہنچے۔ ایرانی ٹی وی نے خبر دی ہے کہ ایران نے عراق میں امریکی اہداف پر ایک کے بعد دوسرا حملہ کیا، بغداد کے شمال میں واقع التاجی امریکی فوجی اڈے پر 5 راکٹ گرے۔

خیال رہے کہ عین الاسد ایئر بیس عراق میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈا ہے۔پاسداران انقلاب نے بیان میں تنبیہہ کی ہے کہ امریکا خطے سے اپنی افواج نکالے، ورنہ اسرائیل اور امریکی اتحادیوں کو بھی نشانہ بنائیں گے، امریکی اتحادی ممالک سے حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، آئندہ کسی امریکی حملے کی صورت میں مزید سخت جواب دیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائل حملے کے بعد بغداد پر جیٹ طیاروں کی پروازیں شروع ہو گئی ہیں، امریکی حکام نے امریکی ایئر لائنز پر خلیجی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کو حملوں کے بعد آج قوم سے خطاب کرنا تھا، اوول آفس میں تیاریاں بھی کی گئیں تاہم، یہ خطاب ملتوی کر دیا گیا ہے ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ کل ردعمل دیں گے

بھارت سے دوستی مشکل ہوگئی،عمران خان

وائٹ ہاﺅس حکام نے صدر ٹرمپ کو ایرانی حملوں سے متعلق بریفنگ دی، اور قومی سلامتی کی اپنی ٹیم سے مشاورت کی ہے۔ایران کے حملے کے بعد دنیا بھرکی اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار ہوگئیں جبکہ تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایران کی جانب سے مناسب جواب مکمل ہوگیا، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع میں کارروائی کی، ہم کوئی جنگ نہیں چاہتے لیکن کسی بھی جارحیت کیخلاف اپنا دفاع کریں گے۔حملے کا نام ’آپریشن سلیمانی‘ رکھا گیا ملٹری بیس پرکامیاب حملہ کیا گیا ہے۔

(1861 بار دیکھا گیا)

تبصرے