Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 27 مئی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تیل اور سونا مہنگا،اسٹاک مارکیٹیں ”ٹھنڈی“

قومی نیوز منگل 07 جنوری 2020
تیل اور سونا مہنگا،اسٹاک مارکیٹیں ”ٹھنڈی“

نیویارک، لندن( نیٹ نیوز ) امریکا اور تہران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر عالمی ، ایشیائی اور پاکستانی حصص بازار میں مندی جبکہ عالمی سطح پر تیل مہنگا ہو گیا اور سونے کی قیمتیں بھی 6سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان میں917 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100انڈیکس41 ہزار406 پوائنٹس پر آ گیا، فی تولہ سونا 93400 روپے ہوگیا،عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1ہزار588ڈالرز کو چھوگئی، خام تیل کی قیمتوں میں2 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

سونا ریکارڈ مہنگا‘ خریدار غائب‘ گولڈ انڈسٹری کو دھچکا

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے ہاتھوں ایرانی فوجی کمانڈر کی ہلاکت کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2013 کے بعد سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1ہزار588ڈالرز کو چھو کر1ہزار565ڈالرز تک پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا

سونا کی قیمت 2600 روپے اضافے کے بعد 93400 روپے فی تولہ ہوگئی۔ امریکا اور ایران میں بڑھتی کشیدگی نے عالمی مارکیٹس بشمول پاکستانی حصص بازار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھی گئی، کاروباری ہفتے کے آ غاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 820 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مہنگے ڈالر سے مارکیٹ میں ہلچل

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 917 پوائنٹس تک گرگیا‘ 100انڈیکس 41 ہزار 406پوائنٹس پر ٹریڈ کیا۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آ غاز میں ایشیائی حصص بازار مندی کی لپیٹ میں نظر آ ئے‘ جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں 480 پوائنٹس‘ ہانگ کانگ کی مارکیٹ میں 181 پوائنٹس‘ تائیوان سٹاک مارکیٹ میں130 پوائنٹس اور کورین سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی ریکارڈ کی گئی۔ چینی اسٹاک مارکیٹس مثبت زون میں نظر آ رہی ہیں جبکہ خلیجی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی دیکھی جارہی ہے۔

(4255 بار دیکھا گیا)

تبصرے