Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 28 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی والے پھر ٹھنڈ کیلئے ہوجائیں تیار

قومی نیوز هفته 04 جنوری 2020
کراچی والے پھر ٹھنڈ کیلئے ہوجائیں تیار

کراچی(قومی اخبار نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز کراچی میں سردی کی شدت میں کمی برقرار رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے 6 اور 7 جنوری کی درمیانی شب ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ مغربی ہواﺅں کا نیا سلسلہ شروع ہونے سے 7 سے 10جنوری تک سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور بارش کا امکان بھی ہے۔

کراچی میں آج اور کل تیز بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ دو دنوں کے مقابلے میں سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ 5 جنوری سے نیا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا جوسردی میں مزید اضافے کاسبب بنے گا اور ملک بھر میں بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 11جنوری سے بارش کا ایک اور نیا سسٹم جنوبی ایران سے ملک میں داخل ہوگا۔

(1191 بار دیکھا گیا)

تبصرے