Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 07 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایران سے اب اسرائیل بھی خوفزدہ ہے،بی بی سی

قومی نیوز هفته 04 جنوری 2020
ایران سے اب اسرائیل بھی خوفزدہ ہے،بی بی سی

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)بی بی سی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کو یہ امید ہو گی کہ اس ڈرامائی کارروائی کے نتیجے میں جہاں ایک طرف وہ ایران کو جھکانے میں کامیاب ہوئے ہیں وہیں دوسری طرف وہ خطے میں اپنے دو اتحادیوں اسرائیل اور سعودی عرب کی بڑھتی بے چینی کو بھی یہ کہہ کر ختم کر سکتے ہیں کہ امریکہ کی دھاک اب بھی بیٹھی ہوئی ہے۔

اب یہ سوچنے کی بات نہیں رہی کہ ایران جلد یا بدیر کوئی سخت جوابی کارروائی کرے گا یا نہیں۔عراق میں امریکہ کے 5000 فوجی اب ایران کے نشانے پر ہو سکتے ہیں۔یہ اس طرح کے اہداف ہیں کہ جن کو ماضی میں ایران نے خود یا اپنے گماشتوں کی مدد سے حملے کا نشانہ بنایا۔اب خلیج میں کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔

ایران پر حملے کیلئے امریکی جنگی طیارے اڑان بھر چکے تھے

اس میں بھی کوئی حیرت نہیں ہونی چاہیے کہ اب تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔امریکہ اور اس کے اتحادی اب اپنے دفاع کا جائزہ لے رہے ہوں گے۔ امریکہ نے پہلے ہی بغداد میں واقع اپنے سفارتخانے میں کچھ مزید فوجی بھیج کر کمک پہنچا دی ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو خطے میں امریکہ جلد مزید فوجی بھیج سکتا ہے۔

(1928 بار دیکھا گیا)

تبصرے