Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 30 مارچ 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

45 فیصد پاکستانی شہری نئے سال سے مطمئن

قومی نیوز هفته 04 جنوری 2020
45 فیصد پاکستانی شہری نئے سال سے مطمئن

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں مجموعی طور پر 45 فیصد شہری سال 2020 کے حوالے سے پرامید ہیں جبکہ دنیا بھر میں ایسے افراد کی مجموعی اوسط شرح 37 فیصد ہے

گیلپ سروے کے مطابق ہوپ انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 25 واں ہے جبکہ یہ عالمی سطح پر مجموعی شرح سے 12 فیصد زائد ہے۔ دنیا بھر کی 37 فیصد آ بادی نے امید کا اظہار کیا ہے جبکہ ایک چوتھائی افراد نے نئے سال کے حوالے سے منفی رحجان کا اظہار کیا ہے۔

’’کیا خوبصورت جوڑی ہے، جیسے حسینہ اور حیوان!‘‘

گیلپ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے پول کے مطابق مشرقی وسطیٰ کے رہائشیوں میں سے 52 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ آ نے والے سالوں سے پرامید نہیں ہیں جبکہ انڈیا اور مغربی ایشیا کے رہائشی افراد پرامید ہیں۔

ایسے ممالک جن کے شہری نئے سال سے زیادہ امید لگائے بیٹھے ہیں وہ یہ ہیں۔ نائیجیریا میں 73 فیصد، پیرو اور البانیہ میں 70 فیصد، قازقستان میں 67 اور ارمینیا میں 62 فیصد شہری نئے سال کے حوالے سے پرامید ہیں۔

اسی طرح وہ ممالک جن کی عوام نے نئے سال کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا ہے ان میں سب سے زیادہ شرح لبنان کے ہے جہاں کے 76 فیصد شہریوں کو نئے سال سے کوئی خاص توقع نہیں ہے جبکہ ہانگ کانگ، اردن اور اٹلی کے شہریوں میں یہ شرح بالترتیب 68 فیصد، 60 فیصد اور 59 فیصد ہے۔

(241 بار دیکھا گیا)

تبصرے