Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 19 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں سردی پربارش کاتڑکا لگنے والا ہے

قومی نیوز جمعه 03 جنوری 2020
کراچی میں سردی پربارش کاتڑکا لگنے والا ہے

کراچی (قومی اخبار نیوز)کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے اور آئندہ چند روز میں تیز بارش کا امکان ہے۔ ادھر ملک بھر میں شدید سردی جاری ہے اوکوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ وادی نے سفید چادراوڑھ لی۔

منچلے خوبصورت ٹھنڈے موسم اوربرف سے لطف اندوزہونے کے لیے گھروں سے نکل آئے اوربرف باری سے خوب محظوظ ہوئے۔ جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے۔گوادر کے ساحل کے قریب سمندر میں تیز ہوائیں چلنے کے سبب لہروں میں شدت آگئی جس سے ساحل کے قریب اور ساحل پر ماہی گیروں کی لنگر انداز کئی کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

کراچی میں آج اور کل تیز بارش کا امکان

بلوچستان کی ساحلی پٹی پر گوادر کے مقام پر سمندر میں تیز ہوائیں چلنے کے باعث سمندر کی لہروں میں شدت آگئی ہے، دیمی زر والے حصے سمیت شہر کے مختلف مقامات کی ساحلی پٹی پر لہروں کی شدت سے ساحل پر لنگر انداز ماہی گیروں کی کئی کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق کچھ کشتیاں ٹوٹ گئی ہیں اور کچھ کو جزوی نقصان پہنچا ہے، محکمہ فشریز گوادر کے حکام کے مطابق ساحل پر سمندری لہروں سے متاثرہ کشتیوں کو ریسکیو کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ کوئٹہ سے چلنے والی یخ بستہ ہواﺅں نے تیسرے دن بھی کراچی کو گھیرے رکھا جس کی وجہ سے کراچی میں سردی کی شدت برقرار رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی موجودہ لہر آئندہ چند روز برقرار رہے گی جبکہ 6 اور 7 جنوری کو کرچی میں بارش کا امکان ہے۔ ادھر پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقے جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدیددھند کی لپیٹ میں رہے، اس دوران جڑواں شہروں سمیت ملک بالائی علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری رہی۔

(1270 بار دیکھا گیا)

تبصرے