Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 28 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مودی کا روایتی بغض ،سال نو پر پاکستان کے سوا باقی ہمسایوں کو فون

قومی نیوز جمعرات 02 جنوری 2020
مودی کا روایتی بغض ،سال نو پر پاکستان کے سوا باقی ہمسایوں کو فون

نئی دہلی (نیٹ نیوز) وزیراعظم نریندر مودی نے سال نو کے موقع پر ہمسایہ ممالک کے سربراہوں کو ٹیلیفون کر کے مبارکباد دی لیکن اس موقع پر روایتی حسد کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی نے شاہ بھوٹان جگمے کھیسر، بنگلہ دیش ،نیپال، بھوٹان اور سری لنکا کے ہم منصب شیخ حسینہ اور کے پی شرما اولی،لوٹے ٹشرنگ، مہندا راجاپاکسا، سری لنکن صدر گوٹابایا راجاپاکسا اور مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد کو ٹیلیفون کیا اور نئے سال کے موقع پر بھارتی عوام کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

مودی کی والدہ کے گھر پر لگی نہرو کی تصویر جھوٹی نکلی

وزیراعظم نے خطے کی امن و سلامتی اور بھارت کی جانب سے ”پہلے ہمسایہ“کی پالیسی کے عزم کو دوہرایا۔ سوشل میڈیا صارفین نے جہاں مودی کی جانب سے ہمسایہ سربراہان کو ٹیلیفون کرنے کو اچھا اقدام قرار دیا وہیں اہم ہمسائے کو جان بوجھ کر نظرانداز کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی غیر سنجیدگی کا مظہر ہے۔

(1516 بار دیکھا گیا)

تبصرے