Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 28 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نئے سال کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کے بعد آٹا بھی مہنگا

ویب ڈیسک بدھ 01 جنوری 2020
نئے سال کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کے بعد آٹا بھی مہنگا

کراچی اور بلوچستان میں سال نو کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی اورگیس کے علاوہ آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد بلوچستان میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 روپے اور کراچی میں 1400روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔

پیٹرول 4.26 ڈیزل 4.5 روپے مہنگا‘ مہنگائی کی نئی لہر

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جبکہ گزشتہ ماہ بھی آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ آٹے کا تھیلا 970 روپے تک میں فروخت کیا جا رہا تھا۔اسی طرح کراچی میں چکی آٹا کے 10 کلو تھیلے کی قیمت میں بھی 50 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 700 روپے ہوگئی ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران کراچی میں چکی کے آٹے کی قیمت میں 2 بار اضافہ ہوا ہے ، دوماہ قبل کراچی میں چکی کے آٹے کا تھیلا 600 روپے تک میں فروخت کیا جا رہا تھا۔حالیہ اضافے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر صدر بلوچستان فلور مل ایسوسی ایشن سید ظہور آغا نے کہا کہ سرکاری گوداموں سے گندم فراہم نہیں کی جارہی، جس کے سبب فلور مل مالکان مارکیٹ سے گندم مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔ان کا کہناتھا کہ مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا فروخت نہیں کرسکتے ، اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ دنوں میں آٹا مزید مہنگا ہو جائے گا۔

(1186 بار دیکھا گیا)

تبصرے