Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 04 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جونیئر زرداری فضل الرحمن کے کنٹینر پر چڑھ گیا ،مراد سعید

ویب ڈیسک پیر 30 دسمبر 2019
جونیئر زرداری فضل الرحمن کے کنٹینر پر چڑھ گیا ،مراد سعید

اسلام آباد(قومی اخبار نیوز)اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کی۔

بلاول امیر، مراد سعید غریب ترین رکن اسمبلی

پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر مراد سعید پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کو پرچی والا جونیئر زرداری کہہ کر پکارتے رہے۔وفاقی وزیر نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کا نام لئے بغیر ان پر سنگین الزامات بھی عائد کئے اور کہا کہ بلاول بھٹو جب پڑھتے تھے تو ان کی والدہ ان سے فون پر جعلی اکاؤنٹس کی بات کرتی تھیں اور جعلی اکاؤنٹس کا پوچھتی تھیں، یہ بات امریکی سی آئی اے بھی سنتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ’جونیئر زرداری مولانافضل الرحمان کے کنٹینر پر چڑھ گیا یہ لبرلی کرپٹ ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ زرداری این آر او کے لئے امریکہ کے پاؤں پڑے تھے، این آر او کے لئے سابق صدر زرداری نے امریکہ کو کہا ڈرون حملے کریں، ہم سنبھال لیں گے لیکن اب ان کو این آر او نہیں ملے گا۔

(1258 بار دیکھا گیا)

تبصرے