Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 27 مئی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

یاسر اور اقرا ء کا مہندی میں گانے پر رقص

ویب ڈیسک هفته 28 دسمبر 2019
یاسر اور اقرا ء کا مہندی میں گانے پر رقص

کراچی(قومی اخبار نیوز)پاکستان کی نامور جوڑی اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کی تقریبات کا آغاز رواں سال 24 دسمبر کو مایوں کی تقریب کے ساتھ ہوا اور اب ان کی مہندی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ویسے تو اقرا عزیز نے اپنے مایوں کی رسم کے دوران زرد رنگ کا جوڑا زیب تن کیا جس کے بعد مداحوں کو ایسا لگ رہا تھا کہ وہ مہندی کی تقریب میں شاید روایتی طور پر سبز رنگ کے جوڑے کا انتخاب کریں گی۔البتہ اداکارہ اپنی مہندی کی تقریب میں بھی زرد رنگ کی انارکلی فراک میں نظر آئیں جو ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے تیار کی، دوسری جانب یاسر حسین سفید شلوار قمیض میں نظر آئے۔اقرا اور یاسر نے اپنی مہندی کی تقریب میں کئی بھارتی گانوں پر رقص بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

(1528 بار دیکھا گیا)

تبصرے