Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 14 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

وزیر اعظم کادورہ کراچی، تاجروں اور صنعتکاروں نے شکایات کے انبار لگادیئے

ویب ڈیسک هفته 28 دسمبر 2019
وزیر اعظم کادورہ کراچی، تاجروں اور صنعتکاروں نے شکایات کے انبار لگادیئے

کراچی (قومی اخبار نیوز) وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے دوران تاجروں اور صنعتکاروں نے ان کے سامنے شکایات کے انبار لگادیے۔وزیر اعظم عمران خان سے تاجروں اور صنعتکاروں نے ملاقات کی اور شکایات کے انبار لگادئیے۔ تاجر رہنماؤں نے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ سے متعدد ملاقاتیں کرچکے ہیں لیکن ہمارے مسائل حل نہیں ہورہے، آپ کی معاشی ٹیم آپ کے احکامات پر عمل نہیں کرتی۔سوئی سدرن گیس انتظامیہ کی وجہ سے کراچی کی صنعتیں تباہ ہوگئی ہیں، گیس بحران کی وجہ سے اربوں روپے کے آرڈرز وقت پر نہیں دے سکے، ایف بی آر کا رویہ پہلے کی طرح تاجر دشمن ہے ، اس کے نظام کو بہتر کیا جائے۔وزیر اعظم عمران خان نے تاجر برادری کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کو تاجروں سے را بطے میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کے ذریعے سے آپ سب سے رابطے میں رہوں گا۔ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا،وزیر بحری امور سید علی زیدی،مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،مشیر تجارت عبدالرزاق داود، گورنر سندھ عمران اسماعیل اورسینئر افسران بھی موجود تھے۔

(898 بار دیکھا گیا)

تبصرے