Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 27 مئی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دانش کنیریا نے وزیر اعظم سے مدد مانگ لی

ویب ڈیسک هفته 28 دسمبر 2019
دانش کنیریا نے وزیر اعظم سے مدد مانگ لی

کراچی (قومی اخبار نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی جانب سے دانش کنیریا کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنائے جانے کے بیان کے بعد لیگ اسپنر نے اپنی دکھ بھری کہانی سنا دی ہے۔دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ ’’میری زندگی بہت مشکل ہے اور میں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے پاکستان اور اور دیگر ممالک میں کئی لوگوں سے رابطہ کیا لیکن ابھی تک مجھے کوئی مدد نہیں ملی، اگرچہ پاکستان میں بہت سے کرکٹرز کے مسائل حل کر دئیے گئے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ’’میں نے بطور کرکٹر پاکستان کیلئے اپنی تمام تر خدمات پیش کیں اور مجھے اس پر فخر ہے۔ اور اس مشکل گھڑی میں مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے لوگ میری مدد کریں گے۔ مجھے مسائل سے نکلنے کیلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انتظامیہ اور تمام لیجنڈ کرکٹرز کی مدد کی ضرورت ہے، برائے مہربانی آگے بڑھیں اور میری مدد کریں۔

(1981 بار دیکھا گیا)

تبصرے