Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 27 مئی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مہوش حیات مشیل اوباما سے متاثر

قومی نیوز منگل 24 دسمبر 2019
مہوش حیات مشیل اوباما سے متاثر

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات سابق امریکی صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما سے متاثر ہوگئی ہیں۔اداکارہ مہوش حیات نے ٹویٹر پر مشیل اوباما کی ویڈیو شیئر کی جس میں مہوش نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں مشیل اوباما سے اور ان کی فائونڈیشن کے کاموں سے بہت متاثر ہوں۔

اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالروں کی بارش کردی

مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ میں حیران ہوں کہ وہ ابھی تک امریکا کے اگلے الیکشن میں کھڑے ہونے پر نظر ثانی کر رہی ہیں، میرے خیال سے مشیل اوباما امریکا کی بہترین صدر ثابت ہوں گی، امریکا والے اس حوالے سے کیا سوچتے ہیں؟

واضح رہے کہ مشیل اوباما کی جانب سے چند روز قبل ویت نام اور ملائیشیا کے اسکولوں کا دورہ کیا گیا تھا جہاں انہوں نے تعلیم کے فروغ اور خواتین کی تعلیم کے شعبے سے منسلک خواتین کے کام کو سراہا تھا۔

(123 بار دیکھا گیا)

تبصرے