Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 01 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پہلے 2 ٹیسٹ میں 2 سنچریاں، عابد علی کا نیا ریکارڈ

قومی نیوز هفته 21 دسمبر 2019
پہلے 2 ٹیسٹ میں 2 سنچریاں، عابد علی کا نیا ریکارڈ

کراچی ….قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی انٹرنیشنل کیریئر کے دوسرے ٹیسٹ میں دوسری سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔ کراچی ٹیسٹ میں اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کی تیسری اننگ کھیلنے والے 32 سالہ عابد علی نے سری لنکا کے خلاف سنچری 137 بالز پر 14 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔

عابد علی انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے مجموعی طور پر نویں کرکٹر ہیں۔ان سے پہلے اظہر الدین، بل پونسفورڈ، ڈاگ والٹرز، ایلون کالی چرن، گریگ بیلویٹ، سارو گنگولی،روہت شرما اور جمی نیشم بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

اس سے قبل راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں عابد علی نے سنچری اسکور کرکے دنیائے کرکٹ میں ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری اسکور کرنے کا منفرد ریکارڈ بنایا تھا۔واضح رہے کہ عابد علی نے اس سال مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر بھی سنچری اسکور کی تھی۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں عابد علی نے 18 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 7 ہزار 7 رنز اسکور کیے ہوئے ہیں۔

(1191 بار دیکھا گیا)

تبصرے