Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 07 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اسماعیل راہوکوفرائی ٹڈی دل کھانے کی پیشکش

قومی نیوز جمعرات 19 دسمبر 2019
اسماعیل راہوکوفرائی ٹڈی دل کھانے کی پیشکش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی نے بھارتی مسلمانوں کے خلاف قانون سازی اور مظالم کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی ہے۔عام پارلیمانی روایت سے ہٹ کر قرارداد وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے خود پیش کی اور قرارداد کا متن بھی خود ڈرافٹ کیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اہم معاملے کو عالمی فورمز پر اٹھائے ، قرارداد میں بھارتی مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات پرتشدد کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں شدیدہنگامہ آ رائی کاخطرہ

بعد ازاں وزیر اطلاعات سعید غنی نے سندھ سٹوڈنٹس یونین بل 2019ء ایوان میں پیش کیا۔بل کومزید غور و خوض کے لئے سلیکٹ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے جو دو ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ ایوان نے گٹکا، مین پوری اور نشہ آور اشیاکی تیاری، فروخت اور استعمال کیخلاف بل منظور کرلیا جبکہ سندھ محفوظ شہر اتھارٹی بل 2019 متعارف کرادیا گیا ہے۔

ایوان میں جی ڈی اے ارکان شہریارمہر، عارف مصطفی جتوئی،نصرت سحرعباسی دیگرنے صوبائی وزیراسماعیل راہوکوفرائی ٹڈی دل کھانے کے لیے پیش کی اورکہاکہ دوسروں کو فرائی کرکے کھانے کا مشورہ دینے سے خود پہلے خودکھائیں۔

(328 بار دیکھا گیا)

تبصرے